فواد چوہدری نے فضل الرحمان،مریم ،شہباز شریف اور بلاول کو بونا قرار دیدیا

fawad-ch-and-pdm-leadrs-mr.jpg

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مولانافضل الرحمان، مریم نواز ،شہباز شریف اور بلاول کو بونا قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ سب بونے ہیں، ان کی عالمی سطح پر نہیں سنی جاتی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی عالمی سطح پر نہیں سنی جاتی، ان پر تو ان کے گھر والے اعتماد نہیں کرتے ان سے تحریک عدم اعتماد کہاں لائی جائے گی۔

فواد چوہدری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اکثریت کے باوجود کچھ نہیں کرسکے، قومی اسمبلی میں کیا کریں گے،اگر جرات ہے تو پرسوں نہیں کل ہی عدم اعتماد لے آئیں، عمران خان کی حکومت کو نہ وفاق میں خطرہ ہے نہ پنجاب میں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے ایک ملین ڈالر لیا ہے، لندن میں حسن نواز کے اپارٹمنٹ کی قیمت ہی بلین ڈالر ہے، مریم نواز لندن سے پیسے واپس لے کر آئیں تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے وزیرِ اعظم عمران خان کے متوقع دورۂ روس کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ23 سال بعد پاکستان کے کسی لیڈر کو ماسکو میں دعوت دی گئی ہے، روس کے ساتھ بھی پاکستان کے مستحکم تعلقات قائم ہونے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے احترام کا رشتہ ہے اور وہ پارٹی کے ساتھ رہیں گے، کسی صورت پارٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں جہلم سے کلین سوئپ کرے گی۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

اور سارے بونے فواد کو گالیاں دے رہے ہیں کہ ہمیں کن کنجروں کے ساتھ ملا دیا
???