فواد کےبیان کو مس کوٹ کرنے پر وفاقی وزیر کے بھائی کی جیو نیوز پر سخت تنقید

3%D9%81%D8%A7%D9%88%D8%A7%D8%AF%D8%A8%DA%BE%D8%A7%DB%8C.jpg

فواد چودھری کے بیان کو مس کوٹ کرنے پر فواد چودھری کے بھائی نے جیو نیوز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ احسن اقبال اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مولانا فضل الرحمان کی انتہاپسندی کے خلاف دیئے گئے بیان کو قابل تحسین سمجھتے ہیں۔


جبکہ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنے ٹکر میں ادھوری خبر دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا بیان کچھ اس طرح چلایا کہ احسن اقبال، مصطفیٰ نواز کھوکھر، فضل الرحمان کا مؤقف قابل تحسین ہے۔

جیو نیوز کے اس ٹکر پر فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری نے کہا کہ جیو نیوز میں یا تو لوگ دانستہ طور پر فیک نیوز بناتے ہیں یا ٹکر لکھنے والوں میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ درست خبر بنائیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ فواد صاحب کا پورا بیان کچھ اس طرح تھا کہ مصطفی نواز کھوکھر اور احسن اقبال کا فضل الرحمان کی انتہا پسندی کے بیان کیخلاف موقف قابل تحسین ہے۔
 
Advertisement
Sponsored Link