قائداعظم ٹرافی: خیبرپختونخوا مسلسل پانچویں بار چیمپئن بن گیا

10%DA%A9%D9%BE%DA%A9%D9%82%D8%A7%D9%81%DB%8C%D9%86%D8%A7%D9%84.jpg

خیبرپختونخوا نے فائنل میچ میں ناردرن کو 169 رنز سے ہرا کر قائداعظم ٹرافی مسلسل پانچویں بار جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں خیبرپختونخوا نے فائنل میچ میں عمدہ ‏کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناردرن کو 169 سے ہرا دیا۔

https://twitter.com/x/status/1476229508227342337
ناردرن کی ٹیم 384 رنز کے تعاقب میں 214 رنز پر ڈھیر ہو گئی، محمد ہریرہ 57 اور فرحان ریاض 49 ‏رنز بنا سکے۔ ساجدخان نے 5، افتخار اور وسیم جونیئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہریرا اور فیضان کے سوا کوئی بیٹر بھی بڑا اسکور کرنے سے قاصر رہا۔ اور پوری ٹیم 214 پر آؤٹ ہو گئی۔

https://twitter.com/x/status/1476212011117780992
محمد ہریرا 57 رنز بنا کر سرفہرست رہے، فیاض ریاض نے 49 رنز کی باری کھیلی۔ ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔