قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی دعوت تبلیغ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وہ اپنی پشتو زبان میں لوگوں کو دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اسلام کی صحیح روح کو پہچاننے کی بات کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پشتو زبان میں اسلام کی دعوت اور تبلیغ کرتے دیکھا جاسکتا ہے مگر فی الحال ویڈیو سے متعلق یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ ویڈیو کب کی ہے۔
ویڈیو میں محمد رضوان چند افراد ہمراہ کسی علاقے میں موجود ہیں جس میں وہ لوگوں کو دعوت تبلیغ دے رہے ہیں۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے غیر ملکی بیٹنگ کنسلٹنٹ نے بھی بتایا تھا کہ رضوان اور وہ گھنٹوں بیٹھ کر اسلام کی تعلیمات پر بات کرتے ہیں۔
میتھیو ہیڈن نے بتایا تھا کہ رضوان نے انہیں قران پاک کا ایک نسخہ بھی تحفے میں دیا تھا۔ یاد رہے کہ محمد رضوان کو حال ہی میں آئی سی سی ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں شامل کیا گیا ہے۔