مریم اورنگزیب میں جرأت ہے تو بتائیں عمران خان کو لانے والے کون تھے، اطہر

6atherkazmimaujurat.jpg

سینیئر تجزیہ کار اطہر کاظمی نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو چینلج کردیا،جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب میں جرأت ہے تو بتائیں عمران خان کو لانے والے کون تھے، شہباز شریف اس وقت بغیر کسی کی شفقت کے وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے، ملکی ایجنسیوں نے صرف عمران خان کو نہیں پوری قوم کو جے آئی ٹیز کے ذریعہ بتایا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کتنی کرپٹ ہے۔

اطہر کاظمی نے مزید کہا کہ عمران خان پہلی دفعہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار نہیں بتارہے، شہباز شریف اس چیز کی تصویر ہیں کہ پاکستانی سیاست میں کس کا عمل دخل زیادہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1560644169709899783
پروگرام میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے سوال کیا کہ اپنے دور میں نیب کی کارروائیوں کی تعریف، اب گلہ، کیا عمران خان کا گلہ جائز ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کا نیب کی کارروائیوں پر گلہ جائز نہیں ،عمران خان کا گلہ صحیح ہے کہ اسٹیبلشمنٹ انہیں ن لیگ اور پی پی کیخلاف ثبوت دیتی رہی،عمران خان کا گلہ ایک حد تک جائز ہے۔

محمل سرفراز نے کہا کہ عمران خان کا نیب کی کارروائیوں پر گلہ جائز نہیں ہے، عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل کہنے کا نہیں کہہ رہے بلکہ انہیں اقتدار میں واپس لانے کا کہہ رہے ہیں، عمران خان کو گلہ ہے کہ ایجنسیاں جنہیں کرپشن میں ملوث بتاتی تھیں انہیں کیسے اقتدار دیا گیا، پرویز الٰہی بھی پی ٹی آئی حکومت پر اختلاف کرنے والوں پر دباؤ ڈالنے کیلئے نیب کو استعمال کرنے کی بات کرچکے ہیں۔


ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان کا گلہ ایک حد تک جائز ہے، عمران خان کے بحیثیت وزیراعظم بھی نیب کی سست روی پر بیانات ریکارڈ پر ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر قائم 90فیصد مقدمے انہوں نے ایک دوسرے کیخلاف کئے، بلاول بھٹو کہتے تھے کہ ہاؤس آف شریف کی تین نسلیں چور ہیں۔حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا گلہ صحیح ہے کہ اسٹیبلشمنٹ انہیں ن لیگ اور پی پی کیخلاف ثبوت دیتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسیاں آج سے نہیں 1996ء سے عمران خان کو ان کیخلاف ثبوت دے رہی ہے، نواز شریف کے دور میں آئی ایس آئی چیف نے عمران خان کو سرے محل کی تفصیلات دی تھیں، عمران خان کو بانی متحدہ کیخلاف لندن جاکر مہم چلانے کیلئے کہا گیا تھا، عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے گلہ ہے کہ میں نے پوری زندگی آپ لوگوں کی چاپلوسی اور تعاون کیا مجھ سے کون سی گستاخی ہوگئی ہے۔

مظہر عباس بولے عمران خان کا گلہ جائز نہیں ہے کیونکہ وہ پھر کیسے حکمراں تھے، عمران خان اپنے ماتحت آنے والوں سے گلہ کررہے ہیں، عمران خان بااختیار وزیراعظم تھے تو پھر انہیں گلہ نہیں بلکہ اسٹینڈ لینا چاہئے، عمران خان کا گلہ اسی طرح جائز نہیں جیسے 2018ء میں نواز شریف کا گلہ جائز نہیں تھا، آپ کی کیسی پارٹی ہے کہ بلوچستان میں راتوں رات بدل گئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی 1999ء میں دو تہائی اکثریت تھی لیکن راتوں رات حکومت اور پارٹی ختم ہوگئی کوئی احتجاج نہیں ہوا، عمران خان بتائیں جن جماعتوں کو آپ کے اتحاد سے نکال کر تحریک عدم اعتماد لائی گئی کیا انہی جماعتوں کو ملا کر ان کی حکومت بنائی گئی تھی، عمران خان بتائیں چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیسے ناکام ہوئی تھی، کس طرح ایسا ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف 64ارکان کھڑے ہوئے لیکن رائے شماری میں 34رہ گئے۔
 

Meme

Minister (2k+ posts)
او ڈھائی گرام کے چوزے عمران کو لانے والے وہی ہیں جن کا آج عمران بتا رہا ہے کہ مجھے ن لیگ و دیگر کے خلاف انفارمیشن فیڈ کیا کرتے تھے۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Chawal Sahafi, unn harramzado nay tou seedha seedha naam liya tha Bajway aur Faiz Hameed ka, yeah hamaray Sadiq aur Ameen pata nhi kesay hayn jo unka seedha naam lay k unko nanga nhi kartay