معمار یا بیروزگار

Sardarzubiar

Politcal Worker (100+ posts)
معمار یا بیروزگار

تحریر
سردار زبیر


کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشالی میں اس ملک کے تعلیمی نظام کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ، بلکہ یہ کہنا بےجانہ ہو گا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشالی میں تعلیم اور تعلیمی نصاب کا بڑا کلیدی کردار ہوتا ہے. اسلام کے نام پر بننے والی مملکت خداد پاکستان کو روز ازل سے ہی تعلیمی مسسائل کا سامنا رہا اور آج تک ستر سال گذرنے کے باوجوود اس مسلے کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی بلکہ دن بدن اس میں مزید بگاڑ پیدا ہوتا جا رہا ہے.

طبقاتی نظام تعلیم نے محاشرے کو کئی حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے ، بنیادی طور پر دو حصّوں میں تقسیم یہ تعلیمی نظام آگے جا کر کئی حصّوں میں منقسم ہو جاتا ہے، دنیاوی تعلیم میں جہاں انگلش میڈیم اردو میڈیم اے لیول او لیول میں تقسیم ہے وہیں پر مذہبی تعلیمی نظام نے محاشرے کو دیوبندی ، بریلوی اور اہل حدیث میں تقسیم کر دیا ہے .یکساں نظام تعلیم نہ ہونے آدھا تیتر آدھا بٹیر ہونے کی وجہ سے آج ہم جہاں تعلیمی لحاظ میں بہت پیچھے ہیں وہیں ہم اپنی اصل پہچان بھی کھو چکے ہیں.
آج ہم ایک ایسے دور میں رہ رہے ہیں


جہاں ایک غریب آدمی کا بچہ پہلے تو اسکول جا ہی نہیں سکتا اور اگر کہیں جا بھی رہا ہے تو اردو میڈیم کا وہ اسکول ہے جہاں پانی لٹرین اور استاد جیسی بنیادی سہولت بھی موجود نہیں ہے ، غریب آدمی کے بچے میں چاہے کتنا ہی ٹیلنٹ کیوں نہ ہو وہ اس محاشرے کی مشین کا ایک ناکارہ پرزہ ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں سے ملک اور قوم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا.امیر آدمی کا بیٹا چاہے کتا ہی نالائق کیوں نہ ہو اسکے پاس ترقی اور آگے جانے کی ہر سہولت موجود ہے

اور وہ رشوت اور سفارش کے اس بازار میں کسی بھی بڑی منزل اور بڑے عہدے پر پہنچ کر عہدے کی رسوائی کا سبب بنے گا غریب کا بچہ اگر کچھ پڑ لکھ بھی جائے تو اسکے ہاتھوں میں پیالیوں سے برا ٹرے یا پھر اسکے سامنے پلاگوں اور پانوں کا ڈھیر لگا ہو گا اور ایک دری پر لیٹ کر گاڑی ٹھیک کر رہا ہو گا.
تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے اور ڈگری ہونے کے باوجود وہ نوکری کے لیے وزیروں مشیروں کے دربار میں انکے جھوٹ سچ کے سامنے

جی حضوری میں لگے ہوتے ہیں کہ کہیں نوکری کا معقول بندوبست ہو جائے، ہمارا تعلیمی نظام معمار پیدا کرنے کے بجاے بیروزگار پیدا کر رہا ہے اور اگر اس مسلے پر کوئی سنجیدہ کوشش نہ کی گئی تو یہ طبقاتی تعلیمی نظام اس محاشرے کے لیے ناسور بن جائے گا .