ملائشین قائد حزب اختلاف انور ابراہیم وزیراعظم عمران خان کے گرویدہ

9anwaribrahimimran%20khan.jpg


وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلاموفوبیا کے مسئلے کو دنیا بھر اجاگرکرنے پر عالمی شخصیات ان کی گرویدہ ہوگئے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ملائیشیا کے قائد حزب اختلاف انور ابراہیم نے وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی جانب سے15 مارچ کو اسلاموفوبیاکے خلاف دن منانے کی قرار دار منظور ہونے پر میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی لیڈر شپ کوسراہتا ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1506514749764546560
انہوں نےمزیدکہا کہ مارچ 15 وہ تاریخ ہے جب2019 میں ایک حملہ آور نے نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ کی 2 مسجدوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 51 لوگ جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1506514751266127876
ملائیشین سیاست دان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی نظریہ جو نسل اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا باعث بنے وہ قابل مذمت ہے، اسلام کی بطور مذہب اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بحیثیت پیغمبر توہین بھی اسی غیر انسانی امتیاز کی ایک شکل ہے جو دنیا بھرعدم برداشت اور تشدد کو ہوا دے رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1506514752583127050
ان کامزید کہنا تھا کہ نسلی تطہیر، نسل کشی اور مسلم آبادیوں کی بربریت کو برداشت کرنے پررضامندہونا اسلامو فوبیا کے حقیقی اثرات کا افسوسناک مظہر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1506514753984024577
انور ابراہیم نےاپنی سلسہ وار ٹویٹس میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد میں متعدد مذاہب کے ارکان کے خلاف،امتیازی سلوک، عدم برداشت اور تشدد کے واقعات میں مجموعی طور پر اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1506514755389112320
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلامو فوبیا کو پھیلانے کی اجازت دینے اور مسلمانوں کو دہشت گردی کے مترادف قرار دینے کے تاثر سے نمٹنے کے لیے کافی کچھ نہ کرنے کے ذمہ دار مسلمان ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1506514760166436866
انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ مسلمانوں کو اپنے معاشروں میں ترقی، انصاف اور امن کے لیے ایک طاقت بننے کی کوشش کرنی چاہیے اور ہمیں اس تصور کو توڑنے کی کوشش کرنی چاہیے جو مسلم دنیا کے بیشتر حصوں کو ناانصافی، طاقت کے غلط استعمال، بدعنوانی اور غربت سے جوڑتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1506514762796269571
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
He was put behind bars by Dr Mahateer Muhammad on corruption charges as he was very vocal against Dr Mahateer Muhammad.
 

concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
Chor, unkay dallal aur phatwari are the exception, other than them every one supports and respect Imran Khan, ab chor sachhay aur imaandar shaks ko support kare ga to khai ga kiya