میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر علی ظفر کا مداح کو جواب

zafar-ali-mesha.jpg


مشہور گلوکار علی ظفر نے ہراسانی کے الزامات لگانے والی گلوکارہ میشا شفیع سے متعلق ایک مداح کے سوال پر دلچسپ جواب دے ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر نےا پنے مداحوں کے ساتھ گپ شپ کیلئے سوال وجواب کا سلسلہ شروع کیا اور ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے کچھ بھی پوچھیں ۔

علی ظفر کے مداحوں نے ان کی اس پوسٹ کے جواب میں سوالات کے انبار لگادیئے جن میں سے متعدد سوالوں کے علی ظفر جواب بھی دیتے رہے۔

ایسے میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی عمران افضل راجا نے میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے متعلق خبر کو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر سے سوال کیا کہ علی ظفر کو سڑک پر لانے کیلئے جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والی این جی اوز اور سماجی کارکنان کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟

https://twitter.com/x/status/1482328696832811010
علی ظفر نے انہیں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ " یہ کام اداروں کا ہے، میں نے تو اپنی ذمہ داری نبھادی ہے"۔

https://twitter.com/x/status/1482323249119875076
https://twitter.com/x/status/1482329306374234112
https://twitter.com/x/status/1482327778087342086
https://twitter.com/x/status/1482323392032387073
یادرہے کہ لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 13 جنوری کو علی ظفر کے خلاف مہم چلانے سے متعلق کیس میں میشا شفیع کو عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، اس سماعت کے دوران مشہور اداکارہ عفت عمر اورعلینا غنی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے تھے مگر میشا شفیع پیش نہیں ہوسکی تھیں۔

 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس چوتئیے کے منہ سے درست بات نکل گئی کہ یہ کام اداروں کا ہے اداروں کی گود میں بیٹھ کر خوب کلکاریاں مار رہا ہے مگر ایکدن اس ملک سے مافیاز ختم ہونگی اور انصاف ملا کرے گا
جنسی حراسانی کا ملزم تھا کیس چل رہا تھا مگر اداروں نے اس کو صدارتی ایوارڈ دلوا دیا تھا ان کا گویا جو ہے
لکھ دی لعنت ایک عورت کے مقابلے پر فتح حاصل کرنے والے اس انڈین چوتیا پر