نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا 'وزیر خارجہ' بننے کی خواہش کا اظہار

9dhanifm.jpg

پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کے رکن فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا، انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں وزیر خارجہ بننا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے آفیشل چینلز پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے مستقبل میں وزیر خارجہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

شاہنواز دھانی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ورلڈ کپ میں سب کہتے تھے کہ شاہنواز دھانی ہماری ٹیم کا وزیر خارجہ ہے، میں ورلڈکپ میں غیر ملکی کرکٹرز سے ملا، ایم ایس دھونی اور راشد خان سے بھی ملا۔


شاہنواز دھانی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ورلڈ کپ میں جو ٹیم ہمارے خلاف ہارتی تھی میں ان کے کھلاڑیوں سے ملتا تھا، موقع ملا تو ضرور پاکستان کا وزیر خارجہ بنوں گا۔

دھانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہو یا پاکستان کی نمائندگی میں اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا ہوں اور ہمیشہ اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا رہوں گا کیونکہ لوگ مجھے ایسے ہی پسند کرتے ہیں۔ویڈیو کے آخر میں شاہنواز دھانی نے کہا کہ شائقین اب پی ایس ایل میں جشن منانے کا نیا انداز دیکھیں گے اور اسے پسند بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے وہ یہاں پرفارم کرکے قومی ٹیم میں اپنی جگہ بناسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران شاہنواز دھانی نے دنیا کے معروف کرکٹرز سے ملاقات کی تھی جن میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور افغان ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان بھی شامل ہیں۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
کوئی دھونی دھانی کراؤ اگر بتیاں جلاؤ
وزیر خارجہ بن جاؤگے
بس ہر جمعرات کو دھونی دھانی کراتے رہو اگر بتی جلاتے رہو
باقی دھونی سے ملاقات ہو تو اس سے بھی مشورہ کر لینا