وزیراعظم کا ہفتے کے روز سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کو کھولنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھرمیں کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن سے عوام شدید مشکلات میں تھی،ہمیں خوف تھا کہ لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقے کا کیا ہو گا۔پاکستان میں حالات چین اور یورپ سے مختلف ہیں،پوری دنیا کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کیا،سماجی فیصلے سے وائرس کا پھیلاؤ رک گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سارے صوبوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا کہ اب آسانیاں پیدا کرنی ہیں،تعمیراتی شعبے سے متعلق مزید سیکٹرز کھول رہے ہیں۔معیشت کھولنے اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے ہمہ وقت سوچتے رہتے ہیں۔

وزیراعظم نے ہفتے کے روز سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کر دیا ۔


 
Last edited:

jigrot

Minister (2k+ posts)
Confused.com
blai11.jpg