وزیراعظم کی عید تک پنجاب میں آٹے،چینی کی قیمت کم کرنےکی ہدایت،کتنی کمی؟

shehbaz-ss-flr.jpg


وزیر اعظم نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عید تک پنجاب میں آٹے اور چینی کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے پنجاب میں عید تک 10کلو آٹے کی قیمت550 سے کم کر کے 400 روپے اور رمضان بازار و یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے کرنے کی ہدایت کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں، پنجاب کی فلار اور شوگر ملز آٹے اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی مدد کریں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو آٹا اور چینی اضافی ادا کرے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، تمام صوبائی چیف سیکریٹریز نے وزیر اعظم کو قیمتوں اور اشیا کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

شورہ پن اور شودہ ازم کے بغیر یہ بندہ رہ نہیں سکتا . ایک دو دن میں یہ ہیٹ پہن کر اپنے کیمرہ مین کو بغل میں دبائے اسلام آباد کے کسی جمعہ بازارمیں پہنچنے والا ہے اور جس دن اسلام آباد میں تھوڑی بارش ہو گئی تو اپنے بوٹ پہن کر سڑکوں پر تماشے کرتا دکھائی دے گا
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
ہمیشہ کی طرح اس سبسیڈی کے نام پر یہ خود اور انکے لوکل ممبران فنڈ کھا جائیں گے ، نون یہ کھیل کئی بار کھیل چکی ،
اب تو زرداری ساتھ ہے ، ایسے اعلانات اور منصوبے بنا کر فنڈ ہڑپ کرنے کا ماہر جانا جاتا ہے ، شہباز بھی کم نہیں مگر مراد شاہ سے مشورہ کرلے ،، ایک سے دو بھلے
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
How he can interfere in Punjab business?
Its not interference by the federation.
Very right.
It is violation of constitution. Further there is no legal government/cabinet in Punjab in place - To whom he is to order?
 
  • Like
Reactions: Kam

Kam

Minister (2k+ posts)
Very right.
It is violation of constitution. Further there is no legal government/cabinet in Punjab in place - To whom he is to order?
In the air..........Who will assign budget? Who will make all this arrangement?
Why ordering Punjab and requesting other provinces.
 

Mikkix

Minister (2k+ posts)
Sirf punjab ma kiun janab PM sahab. Baloch sindh pathan pakistani nhi hain ya insan nhi hain. Bajwa aur shareef ka pakistan sirf punjab.