ڈالر ایک بار پھر اڑان بھرنے لگا، روپے کی قدر میں کمی

11dolalrincreas14feb.jpg

ڈالر ایک بار پھر اڑان بھرنے لگا ،قیمت 175.47 روپے ہوگئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 76 پیسے اضافے سے 175.47 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ 20 پیسے بڑھ کر 177.20 روپے ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 0.43 فیصد سے اضافہ ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1493172725652856839
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ہفتے اوورسیز پاکستانیوں کیجانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے باعث روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل 94 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا تھا جو کہ 7 سال کی بلند ترین سطح ہے۔جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا قومی امکان ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوری 2021ء کے مقابلے میں جنوری 2022ء میں ترسیلات 5 فیصد کم رہیں، جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ترسیلات 14.9 فیصد کم رہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری میں 2.14 ارب ڈالر بھیجے جو دسمبر 2021 میں وصول ہونے والی 2.5 ارب ڈالر سے 14 فیصد کم ہے۔
 

1234567

Minister (2k+ posts)
Dear Web Desk In charge, you dont have anything else to do in your life? It is the daily ups and down in the currency market and it is normal and you make such a big heading there. Please stop sensationalizing the things and use your mind for something positive.
 

Everus

Senator (1k+ posts)
روپیہ تو عمران خان کی طرح کوڑا ہو گیا
لگتا ہے ریاست مدیبہ مٹی کی اشرفیوں پر چلے گی