کرپٹو کرنسی رکھنے والوں کیلئے اچھی خبر،عدالت کا حکومت کو بڑا حکم

4crpto.jpg

سندھ ہائی کورٹ میں کرپٹو کرنسی پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک کے نمائندے اور درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کو بٹ کوائن و دیگر کرپٹو کرنسیز کو تین ماہ میں ریگولیٹ کرنے اور وفاقی سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 3 ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔


عدالت نے حکم دیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کیے جائیں، کمیٹی میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، وزارتِ قانون اور وزارت آئی ٹی کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں بٹ کوائن و دیگر کرپٹو کرنسیز سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایس ای سی پی ،اسٹیٹ بنک ،ایف آئی اے اور وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین و وکلا عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے تمام اداروں سے کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق قانونی معاونت طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ ادارے میٹنگ کے بعد عدالت میں کرپٹو ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق آئندہ قانونی نکات پیش کریں۔
 
Advertisement
Sponsored Link