یو این کی اسلاموفوبیا کادن منانےکی منظوری عمران خان کی کامیابی ہے،محمد مالک

3khaislaophobiamalick.jpg

وزیراعظم عمران خان کی آواز پر اقوام متحدہ کا اہم اقدام سامنے آیا،اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کا اعلان کردیا، اقوام متحدہ کے اس فیصلے کا کریڈٹ عمران خان کو دیا جارہاہے جو امت مسلمہ کی آواز بنے اور عالمی برادری کے سامنے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزواقعات کو اجاگر کیا۔

نیوز چینلز پر اس حوالےسے گفتگو کی گئی، ہم نیوز کے پروگرام میں میزبان محمد مالک نے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یقیناً اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے انہوں نے اس معاملے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھایا تھا آخر کار دنیا نے اسلام فوبیا کے مسئلے کو ایک بڑا مسئلہ مانا ہے جو کہ ایک اچھی شروعات ہے۔

https://twitter.com/x/status/1503784802239066113
گزشتہ شب وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ پر خوشخبری سنائی تھی کہ اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی دن منانے کا اعلان کردیا ہے،آج اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا ہے جس کا مقصد اسلامو فوبیا، مذہبی علامات اور طریقوں کا احترام اور مسلمانوں کے خلاف منظم نفرت انگیز تقریر اور امتیازی سلوک کو کم کرناہے۔


عمران خان نے کہا تھا کہ اگلا چیلنج اس تاریخی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے،عمران خان نے مسلم امہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کی طرف سے اسلامو فوبیا کے خلاف متعارف کرائی گئی قرار داد منظور کرلی ۔ پندرہ مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔

 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
آج نوازشریف بٹ کے اس پالتو کتے نے عمران خان کی تعریف کردی اس میں بھی کوئی نہُ کوئی راز ہے ورنہ اس گنجے کے مونہہ سے کسی نان کرپٹ بندے کی تعریف ہو ہی نہیں سکتی اس کوتو ہڈی ہی عمران خان پر بھونکنے کے لئے ملتیُ ہے