انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم بیان جاری

12.jpg

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کے دورے سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ 24 سے 48 گھنٹے میں پاکستان کے دورے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے کا علم ہے، بورڈ سیکیورٹی ماہرین سے تفصیلی رپورٹ لینے کے بعد ایک سے دو دن میں پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔


اس حوالے سے برطانوی ہائی کمیشن نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ ہائی کمیشن انٹیلیجنس کے معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں‌ کرتا، پاک نیوزی لینڈ سیریز پر ان کی جانب سے کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1438864939347812355
واضح رہے کہ آئندہ ماہ انگلینڈ ٹیم کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
2 t-20 matches are worthless. Without any test or one day cricket, such tours are useless. Pakistan should create a financially viable internal cricket circuit, and let players duke it out. Commercialize it, and make it attractive for foreign players.
Hell with international cricket. NZ Cricket has gone from black caps to black faces.