میرپور یونیورسٹی کے طلبا نے سیلف ڈرائیونگ گاڑی تیار کر لی، کتنی لاگت آئی؟

automotoive-car.jpg


میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے ثابت کردیا کہ پاکستانی نوجوان بھی دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ سماء نیوز کے مطابق میرپور یونیورسٹی کے طلبا نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑی تیار کرلی جس کی تیاری پر 13 لاکھ روپے لاگت آئی اور اس کی تکمیل 4 سال میں ہوئی۔


پاکستان کی اس پہلی سیلف ڈرائیونگ اسمارٹ وہیکل کی صنعتی نمائش میں عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ پراجيکٹ ہیڈ فيصل رياض نے بتایا کہ یہ حکومت پاکستان کا ايک پراجيکٹ تھا جو انہیں ديا گيا تھا جس کی لاگت ایک کروڑ 45 لاکھ روپے تھی اور اس کا مقصد انڈسڑی کا سامان بغير ڈرائيور کے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سنسرز سے کنٹرول کی جانے والی یہ سیلف لوڈر گاڑی صرف 13 لاکھ روپے میں مکمل کی گئی ہے۔ پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے اور دنیا میں اس پر کام جاری ہے۔ مذکورہ پراجیکٹ کو بہت پذیرائی مل رہی ہے اور دیکھنے والے اس میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔