Pakistan retains third spot in ICC test championship

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
77626866_19141638.jpg


دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے ، جبکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔دوسری جانب آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کی جنگ جاری ہے، بھارت 360 کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے جس نے 3 سیریز میں مجموعی طور پر7 میچز کھیلے اور سب میں کامیابی حاصل کی۔ 296 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا نے 3 سیریز میں 10 میچز کھیل کر 7 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 2 میچوں میں اسے شکست بھی ہوئی۔

پاکستان کا 80 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے، گرین شرٹس نے 2 سیریز میں 4 میچز کھیلے، سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں زیر کیا، ایک مقابلہ ڈرا رہا جبکہ 2 میچوں میں اسے شکستوں کا سامنا رہا۔ سری لنکا کے بھی 80 پوائنٹس ہیں تاہم پاکستان کے مقابلے میں اس کی اوسط کم ہے جس کے باعث یہ چوتھے نمبر پر ہے، آئی لینڈرز نے 2سیریز میں 4میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی، ایک ڈرا رہا جبکہ 2 مقابلوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، کیویز نے 2 سیریز کے دوران 5 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میچوں میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ 56 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، انگلش سائیڈ نے 2 سیریز میں 6 میچز میں حصہ لے کر 2 میچوں میں کامیابی حاصل کی، 3 میں شکست کا سامنا رہا جبکہ ایک میچ برابر رہا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، پروٹیز نے 2 سیریز کے 4 میچوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ 3 میں اسے شکست کا سامنا رہا۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے ایک، ایک میچز کھیلے ہیں اور دونوں ٹیموں کو ہی شکست کا سامنا رہا جس کے باعث پوائنٹس ٹیبل میں بغیر کسی پوائنٹ کے بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔

http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Sports/10130-1578250800
Dubai: International Cricket Council (ICC) on Monday released its latest test rankings, with Pakistan retaining its spot at number seven, and climbing to three on the test championship rankings.

India continued to hold the number one spot on the test rankings, followed in sequence by Australia, New Zealand, South Africa, England, Sri Lanka, Pakistan, West Indies, Bangladesh and Afghanistan.

Meanwhile on the test championship rankings, where all test-playing nations are vying for points, India is once again at number one with 360 points after seven wins in three series.

Australia, with seven wins in ten matches over three series, is at number two with 296 points.

Pakistan is at number three with 80 points, accumulated after playing four matches in two series, with one win, one draw and two losses. Sri Lanka too is at 80 points but with a lower average than Pakistan, it has been relegated to number four.

New Zealand is at number five with 60 points, England is at number 6 with 56 points, South Africa is at number seven with 30 points.

With one test each, West Indies and Bangladesh have yet to score any points and are at number eight and nine respectively.


http://gnnhd.tv/index.php/Sports/12963-1578250800-icc-ranking
 

farooqak

Minister (2k+ posts)
Wow Misbah will be so happy
All credit goes to the boys and it is very important for us with a lot of positives