PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)

امبر محمود ہارون روزنامہ ڈان کے بانی عبداللہ ہارون کی پوتی ہیں اور اس وقت ڈان گروپ کی مالک ہیں۔ امبر محمود ہارون کے شوہر اعظم سہگل ہیں۔ اعظم سہگل کو نوازشریف نے پی آئی اے کا چئرمین بنایا ہوا ہے۔ اعظم سہگل کی بہن نازآفرین سہگل میاں منشاء کی بیوی ہیں۔ سہگل فیملی کے نجم سیٹھی اور انکی بیگم جگنو محسن سے قریبی تعلقات ہیں جو فرائیڈے ٹائمز اور وینگارڈ پبلشنگ کمپنی کے مالک ہیں۔
Chairmain PIA: http://www.piac.com.pk/pia_about/pia-about_bodirectors.asp
Friday Times : http://www.thefridaytimes.com/tft/contact-us/
ہارون فیملی پاکستان کا بڑا سرمایہ دار خاندان ہے جبکہ سہگل فیملی تیس بڑی کمپنیوں کے مالک ہیں اور نشاط گروپ کے میاں منشاء اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے سرمایہ دار خاندان کے سربراہ ہیں اور وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے گہرے دوست ہیں۔

میاں منشاء سے بھارتی سرمایہ کاروں کے بہترین تعلقات ہیں۔ وہ بھارت بھر میں اپنے بینک ایم سی بی کی شاخیں کھولنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔
MCB BANK- INDIA- Mansha- Story

http://tribune.com.pk/story/915215/pakistan-india-to-operate-banks-across-border-soon-mansha/
بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر شاہد حامد کو نشاط گروپ نے اپنی کمپنی کا ڈائریکٹر بنالیا تھا۔ جو ہندوستانیوں کے پاکستانی ویزہ اور پاکستانیوں کے ہندوستانی ویزے کا بغیر انٹرویو بندوبست کرتے تھے اور جنہوں نے ہندوستانی سرمایہ کاروں سے تعلقات بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستان کے ایک اور امیر ترین سرمایہ کار سلطان لاکھانی ہیں جو لاکھانی گروپ کے شریک مالک ہیں۔ انکا بھارت سے وسیع کاروبار ہے۔ پاکستان میں ٹائیٹن گھڑیوں سے لے کر ٹیٹلی چائے تک کئی ہندوستانی برانڈز کو متعارف کرانے میں انکا نام سب سے آگے ہے۔ یہ کوئی اتفاقی اَمر نہیں ہے کہ سلطان لاکھانی سنیچری پبلشنگ کمپنی کے بھی مالک ہیں جو نہ صرف اخبار ایکسپریس ٹرائبیون نکالتا ہے بلکہ ایکسپریس کے نام کے چینلز کا بھی مالک ہے۔
Tetley Chai Ref.: http://www.firstpost.com/business/e...time-investment-in-a-tea-company-2599750.html
TITAN: https://en.wikipedia.org/wiki/Titan_Company
دوسری طرف ایک اور بڑی کاروباری شخصیت جہانگیر صدیقی کی ہے جن کے بیٹے علی جہانگیر صدیقی کی شادی جنگ/جیو گروپ کے
مالک میر شکیل الرحمٰن کی بیٹی سے ہوئی ہے۔ جہانگیر صدیقی سلطانہ صدیقی کے بھائی ہیں اور سلطانہ صدیقی ہم ٹی وی کی مالک ہیں۔
مالک میر شکیل الرحمٰن کی بیٹی سے ہوئی ہے۔ جہانگیر صدیقی سلطانہ صدیقی کے بھائی ہیں اور سلطانہ صدیقی ہم ٹی وی کی مالک ہیں۔
Sultana Siddiqui
Ref.: https://en.wikipedia.org/wiki/Sultana_Siddiqui
نوازشریف اپنے دوست سرمایہ کاروں میاں منشاء، اعظم سہگل، سلطان لاکھانی اور جہانگیر صدیقی اور میڈیا میں اپنے ساتھیوں نجم سیٹھی، میر شکیل الرحمٰن، ایکسپریس، جیو، ہم ٹی وی وغیرہ کے ذریعے ہندوستانی مفادات کو بڑھانے اور پرائیویٹائزیشن کمیشن کے ذریعے پاکستانی اداروں کو بھارتی سرمایہ کاروں کو بیچنا چاہتے ہیں اور خود پارٹنر بننا چاہتے ہیں۔ اس میں قابلِ ذکر پی آئی اے، اوجی ڈی سی، نیشنل بینک آف پاکستان، پاکستان اسٹیل ملز اور پی ایس او ہیں۔
-------------------------------------------
نواز شریف مودی کے خلاف کیوں نہیں بولتا؟ ہندوستانی ایجنٹ پاکستان میں فری کیوں گھومتے رہے؟ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کو کیوں تباہی
کی جانب لے جایا گیا؟ یہ سب آپ کو معلوم ہوجانا چاھئیے
عمران خان اب جو بھی کہتا ہے کر جائیں۔ اب سوچنے کا وقت نہیں بلکہ ملک پاکستان کو بچانے کا وقت ہے
پاک ریوولوشن
کی جانب لے جایا گیا؟ یہ سب آپ کو معلوم ہوجانا چاھئیے
عمران خان اب جو بھی کہتا ہے کر جائیں۔ اب سوچنے کا وقت نہیں بلکہ ملک پاکستان کو بچانے کا وقت ہے
پاک ریوولوشن
Last edited: