کینیڈا میں ٹرک سوار نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل کر جان لے لی، واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔
مقامی پولیس کے مطابق کینیڈا میں صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔
کینیڈین پولیس نے مطابق مسلمان خاندان کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا جبکہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بات کے شواہد ہیں کہ حملہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور مقامی کینیڈین شہری نکلا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جان بوجھ کرمسلمان خاندان پرحملہ کیا جب کہ ملزم کا یہ اقدام مذہبی منافرت پرمبنی تھا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کیلیے کوئی جگہ نہیں۔