
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے مستقل پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق جنید صفدر والدہ مریم نواز کی سیاست میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اپنی اہلیہ عائشہ کے ہمراہ جمعہ کو دوحا سے پاکستان پہنچیں گے،پاکستان واپس آکر جنید صفدر مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور بطور چیف آرگنائزر اپنی والدہ کی مدد کریں گے۔
ذرائع نے تصدیق کی کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سیاست پر توجہ دینے کے لیے تقریباً دو ہفتوں میں پاکستان پہنچیں گی اور ان کے صاحبزادے جنید صفدر اپنی اہلیہ عائشہ سیف کے ساتھ جمعے کو دوحہ سے پاکستان پہنچیں گے۔
جنید صفدر نے برطانیہ کی یونیورسٹیز کی دو ماسٹرز اور دو بیچلر کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں، وہ پولو کے شوقین ہیں اور برطانوی یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد مقابلے جیت چکے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی لندن سے جنیوا روانہ ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتے جنیوا میں قیام کریں گے۔
جنیوا میں نواز شریف کی اپنے معالج سے ملاقات متوقع ہے،نواز شریف کی جنیوا میں چند ذاتی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں،وزیراعظم شہباز شریف بھی اتوار کو جنیوا پہنچ رہے ہیں،نواز شریف کی وزیراعظم شہباز شریف سے جنیوا میں ملاقات متوقع ہے۔