
سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے جی ایچ کیو نے معذرت کرلی،ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، جس میں وفاقی حکومت نے اپنے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایچ کیو نے فوج اور رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرلی ہے۔
وزارت داخلہ کے خط میں بتایا گیا کہ حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کے لیے 20 ہزار اہل کار درکار ہوں گے۔ جی ایچ کیو کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں اہل کار فراہم نہیں کر سکتے۔
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ فوج اور رینجرز صرف کوئک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی،سندھ میں حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کے لیے 20 ہزار اہلکار درکار ہوں گے، تاہم جی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اہلکار فراہم نہیں کرسکتے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فوج اور رینجرز صرف کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی، کیوں کہ جی ایچ کیو نے فوج اور رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرلی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/election-pak-GHQ-pak1.jpg