
مشہور بھاری اداکارہ و وزیر سمرتی ایرانی بھارتی مسلمانوں کیلئے ءج و عمرے کے معاہدے کیلئے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئی ہیں، اس دوران انہوں نے مدینہ میں مسجد نبوی کا دورہ بھی کیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور بی جے پی کی کابینہ کی رکن سمرتی ایرانی نے دورہ سعودیہ کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں۔
سمرتی ایرانی کے ہمراہ اس دورے پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ و پارلیمانی امور وی مرلی دھرن سمیت اعلی حکام بھی سعودیہ عرب پہنچے، بھارتی وفد نے سعودی حکام سے ملاقات کی اور حج 2024 کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حج 2024 کیلئے ایک معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔
سمرتی ایرانی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ آج ہم نے تاریخی اور مسلمانوں کے مقدس شہر مدینہ کا دورہ کیا، اس دوران مسجد نبوی، احد پہاڑ اور مسجد قباء کا بھی دورہ کیا، یہ شہر اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے، ان دوروں کی اہمیت ابتدائی اسلامی تاریخ سے جڑی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1744368110784655613
ہندو اور سکھ سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں کا مدینہ کی پاک سرزمین پر قدم رکھنے اور مسجد نبوی سمیت دیگر مقدس مقامات کا دورہ کرنے پر سوشل میڈیا صارف نے اہم سوال اٹھایا ہے۔
امجد خان نے سوال اٹھایا کہ غیر مسلم سعودی عرب کے دو شہروں میں داخل نہیں ہوسکتے، آج ہندو اور سکھ مدینہ منورہ میں گھوم رہے ہیں، اب پاکستانی ملا سعودی عرب کے خلاف ایک لفظ نہیں بولیں گے۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران ریاض خان نے مولانا طاہر اشرفی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس پر کیا کہیں گے؟ الحمداللہ آپ کے تو سعودیہ کے ساتھ روابط بھی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1744672161858822316
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14simirtiiranisiksd.png