اسلام کے بہت بڑے مبلغ، داعی، عالمِ دین اور مفتی، جناب طارق مسعود صاحب نے سب کچھ کھول کھول کر بیان کردیا ہے۔ مفتی صاحب نے اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں فرمایا ہے کہ ہمارے پیارے نبیﷺ چونکہ اُمی تھے، وہ پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے، تو جب بھی وحی آتی تھی تو وہ کسی کاتب صحابی کو بلا کر اس سے لکھوا لیتے تھے، مگر کئی بار صحابہ قرآن غلط لکھ دیتے تھے۔ تو چونکہ نبیﷺ تو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے تھے، اس لئے وہ اس کو درست نہیں کروا پاتے تھے اور وہ غلطیاں آج تک ویسے ہی قرآن میں چلی آرہی ہیں۔ مفتی صاحب مزید فرماتے ہیں کہ قرآن میں ایک لفظ (جو ویڈیو میں انہوں نے تفصیل سے بتایا ہے) گرائمر کے اعتبار سے 100 فیصد غلط ہے، مگر وہ ابھی تک قرآن میں چلا آرہا ہے اور کسی کی جرات نہیں کہ اس غلط کو ٹھیک کرسکے۔۔
تازہ اطلاعات کے مطابق مفتی طارق مسعود کے اس سچے کھرے بیان کے بعد ان پر توہینِ اسلام اور گستاخی کے فتوے لگائے جارہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بھرپور کیمپین شروع کردی گئی ہے۔ اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ مفتی صاحب کے اس بیان کے بعد کوئی مذہبی جنونی اٹھ کر ان کا قلع قمع کردے۔۔ اللہ پاک مفتی طارق مسعود کی حفاظت فرمائے اور ان کو اسی طرح جرات و استقامت کے ساتھ سچ بولنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وما علینا الاالبلاغ المبین۔
- Featured Thumbs
- https://reviewit.pk/wp-content/uploads/2023/08/mufti11.jpg
Last edited: