
سر پر جوتا رکھوا کر پیر سے دم کروانے والے مرید سامنے آگئے
سوشل میڈیا پرایک پیر کی ویڈیو وائرل ہوئی ہےجس میں پیر صاحب کو اپنا جوتا مرید کے سر پر رکھ کر دم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ہم اکثر جعلی عاملوں اور پیروں کے کارنامے اور عوام کو بیوقوف بنانےکے انوکھے و اچھوتے طریقوں کے حوالے سے سننتے اور دیکھتے رہتے ہیں، جعلی پیروں، عاملوں اور فقیر کبھی سادہ لوح عوام کو جان و مال کا نقصان پہنچاتے ہیں تو کبھی عزت و آبرو یا عزت نفس مجروح کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1841155383861399830
تازہ ترین واقعہ بھی ایسے ہی ایک پیر کا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیر مبینہ طور پر اپنا ایک جوتا مرید کے سر پر رکھ کر دم کرتا ہے اور آگے بڑھ جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام نے پیر کے طریقے کو مسترد کیا اور اسے انسانیت کی تذلیل قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1841159612893946097
https://twitter.com/x/status/1841184123290796499
https://twitter.com/x/status/1841188230487793869
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اسلام اللہ کی مخلوق کی عزت کا درس دیتا ہے یہ کیسا پیر ہے جو عوام کو ذلیل کررہا ہے، لوگوں میں شعور کی کمی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fake-peer.jpg