اسلام آباد (طاہر خلیل) وفاقی حکومت کے ذرائع نے نیب سے متعلق ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ نیب کی ٹیم بشریٰ بی بی کو گرفتار یا تفتیش کے لیے پشاور گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے پشاور میں کوئی ٹیم نہیں بھیجی گئی۔ مزید یہ کہ بشریٰ بی بی پہلے ہی نیب کیس میں...
رمضان شوگر ملز ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوانے کا حکم جاری
نیب نے 18 فروری 2019ء کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف نیا ریفرنس دائر کیا تھا: رپورٹ
لاہور کی احتساب عدالت کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف شوگرملز ریفرنس پر محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریفرنس...
سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانا ہے، نیب جیسے ادارے کو بند کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک نیوز کے پروگرام خبر نشر میں گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ نیب میری آنکھوں کے سامنے بنا ہے، جنرل مشرف نے جب جمہوری حکومت کا تختہ...
سینئر صحافی شہزاد حسین بٹ نے کہا ہے کہ نیب اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کی تیاریاں کررہا ہے، اس حوالے سے فہرستیں بھی تیار ہیں۔
جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیورو چیف لاہور شہزاد حسین بٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں جو کچھ رکاوٹیں تھیں ان کو دور کیا جارہا ہے، ڈالر پر،...
نیب کی طرف سے مجھ پر ضروری دستاویزات مہیا نہ کرنے کا الزام بھی جھوٹا ہے: سابق وزیراعظم کا تحریری جواب
القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے نیب کے 19 مئی کو جاری نوٹس کے جواب میں تحریری جواب جمع کروایا گیا ہے۔ عمران خان نے اپنے تحریری جواب میں لکھا کہ 190 ملین پائونڈز...
چند ہفتے قبل سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کا ایک ریفرنس نیب کو بھیجا گیا تھا لیکن بیورو نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور شکایت واپس کر دی۔
صحافی انصار عباسی کے مطابق چند ہفتے قبل نیب کے راولپنڈی آفس کو ایک فائل موصول ہوئی تھی جس میں جنرل فیض کے...
شہباز شریف نے کہا میری دعا ہے نیب کے عقوبت خانے میں دشمن بھی نہ جائے، پچھلی حکومتوں میں انصاف کا قتل کیا گیا، بے گناہ لوگوں کیخلاف نیب نے چن چن کر بے بنیاد کیسز بنائے اور عقوبت خانے میں ڈالا گیا، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے نظام کودفن کیے بغیر ملک ترقی نہیں کریگا۔
لاہور میں باب پاکستان کی تعمیر...
نیب نے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں کوئی ثبوت نہیں ملا جبکہ وعدہ معاف گواہ بھی اپنی شہادت سے منحرف ہوگئے ہیں۔
احتساب عدالت لاہور میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔...
نیب ملتان نے وزیراعظم شہباز زشریف کو سوالنامہ اور طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے تھے لیکن 3 سالوں میں کرپشن کے ثبوت نہ ملنے پر انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں ترامیم کے بعد 13 جماعتی حکومتی اتحاد کی طرف سے کرپشن انکوائریاں بند کرنے کا...
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب لاہور نے عثمان بزدار کو غیر قانونی لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر نے نیب لاہور کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کے لیے 15 دن کی مہلت دے دی، نیب ہیڈ کوارٹر نے...
سپریم کورٹ کے فاضل جج نے استفسار کیا کہ افواج پاکستان کو نیب قانون سے باہر کیوں رکھا گیا؟چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بنچ نے نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ افواج پاکستان کو نیب قانون کی دسترس سے...
قومی احتساب بیورو (نیب) میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر دیئے گئے ہیں ،ڈی جی نیب پشاور اور ڈی جی بلوچستان کو تبدیل کردیا گیا ہے جس کا کابینہ سیکرٹریٹ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے...
سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم کے خلاف مقدمے میں 23 سال کے ہائی پروفائل کرپشن کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل...
قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں ترامیم کےبعد حکومتی جماعت کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی مستفید ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب قوانین میں ترامیم کی سخت مخالفت کرنے والی تحریک انصاف کے اپنے سینیٹر عبدالقادر کو ان ترامیم کے نتیجے میں بڑا ریلیف مل گیا...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد ہو رہا ہے لیکن سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ اب اسحاق ڈار کو بری کیے جانے کی تیاری ہو رہی ہے، حیران ہوں عدالتیں یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح...
نئے نیب قانون قومی احتساب ترمیمی ایکٹ مجریہ 2022 کے مطابق 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسز لیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کا اجلاس چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیرصدارت ہوا جس میں نیب کے اعلیٰ عہدیداران سمیت پراسیکیوٹر جنرل نیب شریک ہوئے۔ اجلاس میں نئے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بڑا فیصلہ دے دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف درخواست پر نیب کو مریم نواز سے قبل نواز شریف پر جرم ثابت کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے لندن کے اپارٹمنٹس اور نواز شریف کے درمیان تعلق پر نیب سے چار سوالات کے جوابات بھی مانگ...
وفاقی احتساب بیورو(نیب) کے پر کاٹنے کیلئے دوسرا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج دوسرا نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا،اس ترمیم کے ذریعے صدر مملکت سے احتساب عدالت کے ججز کی تقرری کا اختیار واپس...
چیئرمین نور عالم خان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کو مالم جبہ، بی آر ٹی بس سروس، خیبر بینک اور بلین ٹری پر ریفرنس دائر کرنے اور کیسز کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت کردی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب اور نیب افسران کو اثاثوں کی تفصیلات 15 روز...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات سے قبل نیب میں تقرری وتبادلے منسوخ کردیئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی جانب سے راولپنڈی اورملتان ڈی جی نیب کی تقرری و تبادلے پر کارروائی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ان نوٹیفکیشنز کو منسوخ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم...