مجھ سمیت پوری اشرافیہ کو قربانی و ایثار کا مظاہرہ کرنا ہوگا:وزیراعظم

shehbaz-sharif-meeting-govt-asm.jpg

شہباز شریف نے کہا میری دعا ہے نیب کے عقوبت خانے میں دشمن بھی نہ جائے، پچھلی حکومتوں میں انصاف کا قتل کیا گیا، بے گناہ لوگوں کیخلاف نیب نے چن چن کر بے بنیاد کیسز بنائے اور عقوبت خانے میں ڈالا گیا، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے نظام کودفن کیے بغیر ملک ترقی نہیں کریگا۔

لاہور میں باب پاکستان کی تعمیر اور والٹن روڈ توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باب پاکستان کا منصوبہ پوری دنیا کو قیام پاکستان کی تاریخ بتائے گا، نواز شریف نے 1991میں منصوبے کاسنگ بنیاد رکھاتھا، قائداعظم بھی باب پاکستان کے مقام پر تشریف لائے تھے۔

وزیراعظم نے کہا قیام پاکستان کے وقت مہاجرین ہندوستان سے ہجرت کرکے اس مقام پر آئے تھے۔ باب پاکستان منصوبے کو بیدردی سے خراب کیا گیا، اربوں روپے دفن ہوچکے، 2008 میں بتایا گیا کہ باب پاکستان منصوبے کی یاد گار کےلیے 90 کروڑ رو پے کا ماربل لگایا جائے گا، 110 کروڑ روپے باب پاکستان منصوبے میں دفن ہوچکے، کھنڈرات وہی کے وہی ہیں۔

شہبازشریف نے سوال اٹھایا کہ نیب نے کبھی باب پاکستان منصوبے میں غبن کرنےوالوں کا احتساب کیوں نہ کیا؟ یہ دہرا معیار ہے، جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔ ملک بھر میں اس طرح کے بے شمار منصوبوں میں قوم کے اربوں کھربوں روپے دفن ہوگئے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشکل دور سے گزر رہے ہیں، اللہ کے فضل سے اگر محنت کریں گے، مجھ سمیت اشرافیہ سچے دل سے قربانی و ایثار کا مظاہرہ کرے گی، تو ملک کی کشتی منجدھار سے نکل کر پار لگے گی، مجھ سمیت سب نے پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہوگا، دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی طرف لیکر جانا ہے۔
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
لوگ اچھی طرح سے ہارس ٹریڈنگ سے خریدی گئی لاٹھی والی بھینس کا تماشہ دیکھ رہے ہیں کل کو یہ لاٹھی چھین لی لوگوں نے تو اس شہبازے کی مرمت بھی ایسی کریں گے کہ جو یہ لوگوں کے کپڑے عقوبت خانوں میں اتار رہے ہیں ان کے سرعام اتریں گے ۔کیونکہ یہ کتنے گھٹیا ہیں اور کس قدر گر سکتے ہیں یہ دیکھ لیا ہے لوگوں نے ان سے انہی کے مطابق سلوک ہو گا
 
patwari_sab

elections ager free n fair ho To in ki baqi zindagi jail mai guzre gi
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا مطلب مظلوم ڈاکٹر شہباز گل کی صورت میں آج موجود ہے اور ماضی میں ماڈل ٹاؤن میں زندہ تھا
 
فنافی اللّٰہ

Voter (50+ posts)
shehbaz-sharif-meeting-govt-asm.jpg

شہباز شریف نے کہا میری دعا ہے نیب کے عقوبت خانے میں دشمن بھی نہ جائے، پچھلی حکومتوں میں انصاف کا قتل کیا گیا، بے گناہ لوگوں کیخلاف نیب نے چن چن کر بے بنیاد کیسز بنائے اور عقوبت خانے میں ڈالا گیا، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے نظام کودفن کیے بغیر ملک ترقی نہیں کریگا۔

لاہور میں باب پاکستان کی تعمیر اور والٹن روڈ توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باب پاکستان کا منصوبہ پوری دنیا کو قیام پاکستان کی تاریخ بتائے گا، نواز شریف نے 1991میں منصوبے کاسنگ بنیاد رکھاتھا، قائداعظم بھی باب پاکستان کے مقام پر تشریف لائے تھے۔

وزیراعظم نے کہا قیام پاکستان کے وقت مہاجرین ہندوستان سے ہجرت کرکے اس مقام پر آئے تھے۔ باب پاکستان منصوبے کو بیدردی سے خراب کیا گیا، اربوں روپے دفن ہوچکے، 2008 میں بتایا گیا کہ باب پاکستان منصوبے کی یاد گار کےلیے 90 کروڑ رو پے کا ماربل لگایا جائے گا، 110 کروڑ روپے باب پاکستان منصوبے میں دفن ہوچکے، کھنڈرات وہی کے وہی ہیں۔

شہبازشریف نے سوال اٹھایا کہ نیب نے کبھی باب پاکستان منصوبے میں غبن کرنےوالوں کا احتساب کیوں نہ کیا؟ یہ دہرا معیار ہے، جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔ ملک بھر میں اس طرح کے بے شمار منصوبوں میں قوم کے اربوں کھربوں روپے دفن ہوگئے لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشکل دور سے گزر رہے ہیں، اللہ کے فضل سے اگر محنت کریں گے، مجھ سمیت اشرافیہ سچے دل سے قربانی و ایثار کا مظاہرہ کرے گی، تو ملک کی کشتی منجدھار سے نکل کر پار لگے گی، مجھ سمیت سب نے پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہوگا، دن رات محنت کرکے ملک کو ترقی کی طرف لیکر جانا ہے۔
اسلام وعلیکم
یہ حضرت کس اشرافیہ کے نمائندے ھیں یہ تو بد معاشیہ کا ممبر ھے
 
patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا مطلب مظلوم ڈاکٹر شہباز گل کی صورت میں آج موجود ہے اور ماضی میں ماڈل ٹاؤن میں زندہ تھا
jernail jang har bi jaye To bi mohib E watan, lekin ager koyi jernailo se swal bi poch le To woh gadar E watan. india ke army chief ke pas 29lac rs total Or is mulk ke army chief ke assets billions main.. awam ko ghulam bna diya gya hai