حمزہ شہباز

  1. Rana Asim

    حمزہ کے حکومت سنبھالنے کے بعد پنجاب میں مافیا راج کرتانظر آرہا ہے،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جب سے امپورٹڈ کرائم منسٹر کے کرپٹ بیٹے نے پنجاب میں غیر قانونی طور پر مضحکہ خیز الیکشن کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا ہے، تب سے یہاں مافیا کا راج نظر آ رہا ہے۔ مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں...
  2. S

    شہباز،حمزہ کی گرفتاری کی دوبارہ کوشش،ایف آئی اےکی بدنیتی ظاہرکرتی ہے:عدالت

    اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمانتوں کی توثیق کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر ضمانت کے غلط استعمال کا الزام نہیں، 2 ،3 پیشیوں کے سوا شہباز...
  3. Rana Asim

    شہباز وزیراعظم،حمزہ وزیراعلیٰ لیکن عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں:مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بے شک شہباز شریف وزیراعظم اور حمزہ شہباز وزیراعلی ہیں لیکن وہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس عمران خان 2018 میں متعدد کیسز میں نامزد ملزم اور مجرم ہونے کے باوجود کبھی پیش نہیں ہوئے۔ نجی چینل کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان سلیم صافی نے...
  4. S

    کیا میں 25 ،25 لاکھ روپے حرام کھاؤں گا؟شہباز شریف کا عدالت میں بیان

    دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا،وزیراعظم اسپیشل جج سینٹرل اعجاز اعوان نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اورحمزہ شہباز نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی،سلمان شہبازاوردیگر اشتہاری...
  5. S

    حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئےسماعت، لاہور ہائی کورٹ کا تحریری حکم

    لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے حمزہ شہبازکوعہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری حکم میں بتایا گیا کہ عدالت نے جواب جمع نہ کروانے پر...
  6. Rana Asim

    شہباز شریف اور حمزہ جیل کی بجائے ایوان اقتدار میں پہنچ گئے، فواد چودھری

    پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل جسٹس نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کو جیل کے بجائے ایوان اقتدار میں پہنچا دیا۔ جج صاحب عام مقدمات کی طرح شہباز اورحمزہ کے مقدمے کو لیں تو ضمانت خارج ہوتی اوردونوں جیل جاتے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست میں جب اخلاقیات نہیں ہوگی اورتجربوں کے...
  7. Rana Asim

    ایف آئی اے کی شہباز اور حمزہ پر فرد جرم فوری عائد کرنے کی مخالفت

    لاہور کی خصوصی سنٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے شہباز شریف سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم فوری طور پر عائد کرنے کی مخالفت کر دی۔ دوران پیشی شہبازشریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے تو ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے گزارش کی کہ چالان میں جو ملزمان...
  8. Rana Asim

    پرویز الٰہی نےوزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئیکے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ تحریک انصاف کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ 16 اپریل کو عدالتی حکم پر وزیر اعلیٰ کے الیکشن ہوئے ، اس پر جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ یہی...
  9. Muhammad Awais Malik

    وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کو جعلی کہنے والے ارکان پر توہین عدالت لگ سکتی ہے

    لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ہمارے سامنے اگر کسی رکن اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب کے الیکشن کو جعلی قرار دیا اس پر توہین عدالت لگ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ ک میں حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ...
  10. Rana Asim

    عمران اگر تم باز نہ آئے ، ہم جیلوں کے دروازے کھول دیں گے:حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران نیازی سازش کا رونا روتا ہے کبھی حکومت جانے کو بیرونی سازش کہتا ہے اور کبھی کہتا ہے جان کو خطرہ ہے۔ اگراس کا بندوبست نہ کیا تو یہ فتنہ پاکستان کو کھا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا...
  11. Rana Asim

    پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، سیکرٹریز کے تبادلے

    پنجاب میں رات گئے بڑے پیمانے پر انتظامی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔7 سیکریٹریز کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، صوبائی سیکریٹری عامر جان کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے) رپورٹ کرنے کا حکم ملا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عامر جان عثمان بزدار کے ساتھ پرنسپل سیکریٹری کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں،...
  12. S

    حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی پھرتیاں،عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد تحریک انصاف کے ناراض ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے اور اہم ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات سوشل میٖڈیا صارفین نے نظریں جمالیں، صارفین تنقید اور دلچسپ تبصرے کرنے لگے،عبدالحکیم خان نے لکھا کہ آج جہانگیر ترین کو...
  13. S

    گورنر پنجاب کی حمزہ شہباز کے وزیر اعلی کے نوٹیفیکیشن کی اجازت دینے سےانکار

    حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ حلف برداری کی تقریب بھی متنازع بن گئی، گورنر پنجاب عرم سرفراز چیمہ کہتے ہیں کہ بطور گورنر کسی غیر آئینی جعلی وزیراعلی کی تقرری کے نوٹیفیکیشن کی اجازت نہیں دے رہا۔ انہوں نے ٹویٹ کہا کہ جیسے بدمعاشی اور جعلسازی سے حلف کا ڈرامہ رچایا اب اس کا جعلی نوٹیفکیشن تیار کرنے...
  14. Rana Asim

    وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لیے جانے پر حمزہ شہباز تیسری بار عدالت پہنچ گئے

    پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف نہ لینے کے خلاف تیسری بار لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر بھی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے جو درخواست دائر کی ہے اس میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف...
  15. Rana Asim

    حلف نہ لینے پر حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر

    ابھی تک وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لیے جانے کے معاملے پر حمزہ شہباز نے نئی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے، دائر کردہ درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے، صدر، چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا...
  16. S

    نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ایک بار پھر حلف نہ اٹھا سکے

    نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر ملتوی ہوگئی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی حلف لینے لاہور نہ آسکے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی اسلام آباد میں ہی موجود رہے اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو لاہور لانے کیلئے طیارہ بھی اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجود تھا...
  17. S

    صرف باپ بیٹا ہی کیوں وزیراعظم اوروزیراعلی،ضمانت منسوخ ہوگئی تو؟حمزہ شہباز

    پاکستان کی بقا ضمانت پر ہے، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مہمان خصوصی بنایا اور ان سے سوال کیا کہ کیوں صرف باپ بیٹا ہی وزیراعظم اور وزیراعلی بن سکتا ہے ، آپ دونوں کی ضمانت منسوخ ہو گئی تو ملک وزیراعظم اور...
  18. S

    گورنر پنجاب حلف نہیں لے رہے : حمزہ شہباز کا عدالت سے رجوع

    حمزہ شہباز کا تقریب حلف برداری میں تاخیر پر ہائیکورٹ سے رجوع نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے حلف برداری کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹادیا، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے عہدے کا حلف نہ لئے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔ حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست...
  19. Rana Asim

    وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے حمزہ شہباز کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

    مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخابات کرانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اس مقصد کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی جس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کرائی گئی...
  20. Rana Asim

    حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان، ترین گروپ مشکلات کا شکار ہو گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ترین گروپ آپسی اعتراضات اور مطالبات کے باعث مشکلات کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ کچھ ارکان کا جھکاؤ اپوزیشن اتحاد کی جانب ہے جبکہ کچھ ارکان چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کر کے انہیں تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ ترین گروپ کی جانب سے حمزہ شہباز کی...