آئی ایم ایف معاہدے کیلئے شرح سود میں مزید کتنے فیصد اضافے کا امکان؟

imf-state-bank-pakistan-sd.jpg


پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا جس کے بعد شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا، اسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں شرح سود 2فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس نے 4 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا مگر پاکستان نے ایک ہی مرتبہ اضافے سے انکار کیا۔ پاکستان نے 2 قسطوں میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے متعین کرنیکی یقین دہانی کرائی تھی۔

آئی ایم ایف نے نشاندہی کی تھی کہ پاکستان میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شرح سود میں کم از کم 2فیصد اضافے کے لئے دباؤ ڈالا ہے۔ اب اسٹیٹ بینک شیڈول سے قبل 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا، جس میں قرض پروگرام بحال کرنے کیلیے شرح سود 2فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔

یاد رہے عالمی ادارے کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا۔