آئی ایم ایف والے عمران کو کیا بتانے گئے؟ شبر زیدی کے تہلکہ خیز انکشافات

shabar-zaidi-fbr-imran-khan-imf.jpg


سابق وزیر خزانہ اور ماہر معاشیات شبر زیدی نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت کا طریقہ واردات اور حالت یہی رہی تو آئندہ 10 سالوں میں آپ کو مزید 2 اور پروگرام کرنا ہوں گے۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام "رپورٹرز" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہو جو حالات ہیں اس میں پاکستان کے فارن کرنسی کے مسائل ختم ہونے والے نہیں ہیں، امریکہ نے اگر پاکستان کو آئی ایم ایف کے ذریعے سپورٹ دلوائی ہے تو بدلے میں انہوں نے کچھ مانگا بھی ہوگا ؟ ہمارے جن لوگوں نے فیصلہ کروایا ہے وہ دباؤ میں تو آئے ہوں گے ۔

https://twitter.com/x/status/1679506217386020865
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف والے عمران خان سے یہ پوچھنے نہیں گئے تھےکہ آپ کیا کریں گے، بلکہ وہ یہ بتانے گئے تھے کہ آپ کو یہ کرنا ہے اگر آپ حکومت میں آئے تو، فیصلے کا اختیار مسلم لیگ ن، تحریک انصاف یا پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں نہیں ہے، یہ آئی ایم ایف کےہاتھ میں ہے۔


شبر زیدی نے کہا کہ میری چھٹی حس یہ کہہ رہی ہے کہ الیکشن کا معاملہ تین مہینے سے آگے بڑھے گا، پاکستان کے سیاسی و عدالتی نظام میں 9 مئی کے بعد سے ایک طرح کا جمود آگیا ہے، آپ کو اس جمود کو توڑنا پڑے گا، کسی بھی طرح سے کریں مگر یہ کرنا ہوگا۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Phele bhi remote control ki Tara chaltye thye, baad ma bhi dictation pr chalinn gy.....main purpose inn Ka dollar 💰 Anna ha.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ بندہ بھی بولتا بہت زیادہ ہے کرتا بہت کم ہے۔۔ خود تو ایک چھوٹی پوسٹ سے بھاگ گیا اور اب دوسروں کو بتا رہا ہے کہ کرنا کیا ہے؟