آئی ایم ایف کو سی پیک پر سخت تحفظات،شہباز حکومت نے بڑی یقین دہانی کرا دی

3imfcpecpowerprojets.jpg

پاکستان ایک کے بعد ایک آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرنے کی کوششوں میں ہے، پاکستان نے اب آئی ایم ایف کو سی پیک پاور پروجیکٹس کی کیپسٹی پیمنٹس محدود کرنے کی کوشش کرنے کی یقین دہانی کرادی،تحریری یقین دہانی یادداشت برائے اقتصادی و مالیاتی پالیسی میں کرائی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے توسیعی فنڈ فیسیلٹی پروگرام کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کی گذشتہ جمعے کو جاری کردہ مشترکہ اسٹاف لیول رپورٹ کے جزو کے طور پر جاری کیا،سی پیک پاور پروجیکٹس کے حوالے سے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے لکھا ہے کہ ہم کیپسٹی پیمنٹس کو محدود کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کیوں کہ ہم پاور پرچیز ایگریمنٹس یا بینک لون کی مدت میں توسیع کے ذریعے بقایا جات ادا کریں گے،آئی ایم ایف نے سی پیک پر پھر سے مخالف کی ہے۔

آئی ایم ایف کی نئی رپورٹ میں کہا گیا کہ سی پیک کی سرمایہ کاری کا دوسرا مرحلہ پاکستان کی debt sustainability کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے،آئی ایم ایف کی رائے کے برعکس، اوریجنل پلان کے مطابق، سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستانی کی اقتصادی ترقی، خوشحالی اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے درکار برآمدات کو یقینی بنانے کے ضمن میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

سی پیک کے توانائی معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان نے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ تیل کی بلند قیمتوں کے باعث جو رقوم اسے واپس کرنی پڑیں، ملک بجلی تیار کرنے والی کمپنیوں کو کیپسٹی چارجز کی ادائیگیوں میں پیچھے رہ گیا،ذرائع کے مطابق پاکستان بجلی تیار کرنے والی چینی کمپنیوں کا 260 ارب روپے کا مقروض ہے، اور آئی ایم ایف نے چینی کمپنیوں کو ادائیگیاں سی پیک معاہدوں پر نظرثانی سے مشروط کردی تھیں۔
 

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
I believe that CPEC is not necessary for pakistan, we need to grow industry ourselves. We cant always be looking for help from everywhere , time to work hard.
 

1974

Politcal Worker (100+ posts)
you can't work hard with this corrupt govt in place..... we need to get rid of this govt and then plan for nation building
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
CPEC was always a China's project and requirement. Politicians got their kickbacks from the beginning and made contracts that you cannot public.

If a commercial contract cannot be public, it means there is a lot of corruption or the interests of people are not taken into consideration.

But then beggars cant be choosers.