اب تو عامر لیاقت کا سب کچھ دانیہ کا ہی ہے، دانیہ کی والدہ کادعویٰ

ami-1111j1.jpg


مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ ملک کی والدہ کو اپنے داماد کی وفات کے بعد امید ہے کہ اب ان کی پیچھے بچنے والی تمام تر جائیداد ان کی بیٹی ہی کی ہے۔

دانیہ ملک کی والدہ کی جانب سے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا گیا ہے کہ اُن کے داماد عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں یہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی پہلی دو بیویوں اور بچوں کو اُن کا حصہ دے چکے ہیں، اُن کا حق ادا کر چکے ہیں۔

انہوں نے واضح کہا کہ اب جو کچھ بھی ہے دانیہ کا ہے۔ اس میں پہلی بیگمات یا ان میں سے ہونے والے بچوں کا کچھ نہیں ہے۔ میرا داماد عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں یہ بات کہہ چکا ہے کہ "دانیہ ملک میری بیوی ہے، میں اپنی ساری جائیداد اب اسے دوں گا"۔

دانیہ ملک کی والدہ کا کہنا ہے کہ ’ہم نے عدالت میں کسی قسم کی جائیداد کا دعویٰ نہیں کیا ہے، بس تنسیخِ نکاح کا دعویٰ کیا تھا، اُس پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی عامر لیاقت کی وفات ہو گئی، میری بچی دانیہ عامر لیاقت کی بیوہ ہے‘۔

واضح رہے کہ دانیہ ملک چونکہ آج کل اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد عدت میں ہیں، سوشل میڈیا پر اُن کی غیر موجودگی میں دانیہ ملک کی والدہ انٹرویوز دے رہی ہیں۔
 

Kamboz

Senator (1k+ posts)
کیوں جو مرا ہے وہ حلال کا تھا؟ اس حرامی نے بروتھل سے لڑکی کو اٹھایا اور شادی کرلی کیا قرآن کی آیت یاد ہے جس کی روسے زانی مردوں کیلئے زانی عورتیں؟؟؟
عامر لیاقت نے اور اس کے بدترین انجام نے یاد دلا دیا کہ ایسے ابلیسوں کا انجام برا ہوتا ہے
She has legal rights... we may not like it but as his wife she has full control. I think all inheritance will divided into children and current wife.