اداکارہ کبریٰ خان کا عادل راجا کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

kubra-khan-adil-raja-pprt.jpg


اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی، درخواست گزار اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات سے میرے اور دیگر اداکاراؤں کے وقار کو مجروح کیا ہے۔

وکیل کبری خان کا مؤقف ہے کہ ہتک آمیز مواد ہٹانے کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے،سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے کا حکم دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔



یوٹیوبر عادل راجا کے نازیبا الزامات پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مقدمہ دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا،حال ہی میں عادل راجا نے سوشل میڈیا پر جاری وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں،عادل راجا نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لینے کے بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے تھے۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Well done girl, way to go, these bastards are to be taught lesson, who just to keep themselves in news and increase their view, abuse and accuse others.