ارشد ندیم کے پاس عالمی معیار کا جیولین نہ ہونے کا انکشاف

arshadna1h1h31.jpg

ورلڈواولمپک چمپئن بھارتی جیولن تھروور کی والدہ کے بعد نیرج چوپڑا نے خود بھی پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کے لیے آواز بلند کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی ارشد ندیم کو جیولین کے حصول میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان کے کھلاڑی ارشد ندیم جتنی قابلیت کے حامل ہیں یہ ان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد ندیم کی ضروریات کو پاکستانی حکومت کو دیکھ کر سپورٹ کر سکتی ہے جیسے کہ میری سپورٹ میری حکومت کر رہی ہے۔ ارشد ندیم دنیا کا ٹاپ جیولین تھروور ہے اور مجھے اس بات کا یقین ہے کہ جیولین بنانے والے ارشد ندیم کو سپانسر کر کے خوش ہوں گے، میری درخواست ہے کہ اس کی ضروریات کو پورا کیا جانا چاہیے۔

دنیا بھر میں معروف پاکستان کے جیولن تھروور ارشد ندیم نے انکشاف کیا تھا کہ پیرس اولمپکس کی تیاری کرنے کے لیے ان کے پاس بین الاقوامی معیار کا جیولین نہیں ہے۔ ارشد ندیم کے انکشاف کے بعد نیرج چوپڑا نے میڈیا کو انٹرویو میں حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ارشد ندیم کو بین الاقوامی معیار کا جیولین فراہم کرے۔

واضح رہے کہ چند دن پہلے پاکستانی جیولن تھروور ارشد ندیم کے پاس موجود عالمی معیار کی واحد جیولن ناکارہ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی جس کی مالیت 7 سے 8 لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے۔ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو ایونٹ میں اگست میں شرکت کرنی ہے جس کی تیاری کیلئے وہ پریکٹس اور ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقہ جائیں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی سے بھارتی صحافی نے ارشد ندیم بارے سوال کیا تھا کہ ان کو شکست دینا کتنی بڑی کامیابی ہے؟ جس پر ان کی والدہ نے کہا تھا کہ ملکوں کی میدان میں کوئی تقسیم نہیں وہاں سب کھلاڑی برابر ہیں اور میں ارشد ندیم کے سلور میڈل حاصل کرنے پر انتہائی خوش ہوں۔
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)

یار وہی ڈانگ نکال لو جو منیرے نمک حرام نے نواز حرام خور کو دی ہے، شاید معیاری ہو۔