اروشی روٹیلا مہربانی کرکے ہمارے لڑکے چھوڑ دو : ابرارالحق

urvashi-ibrar-ulhaq-ans.jpg


اروشی مہربانی کرکے ہمارے لڑکے چھوڑ دو، ابرارالحق

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو بولر نسیم شاہ کی انسٹاگرام پر اسٹوری لگانا بڑا مہنگا پڑا، پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق بھی اروشی پر تنقید کرنے لگے۔

ایک انٹرویو کے دوران صحافی نے بتایا کہ نسیم شاہ کے لیے تو بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری بھی لگا دی،جس پر ابرارالحق کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نوجوان سا ہے ابھی بچہ ہے، بھارتی اداکارہ سے درخواست ہے کہ آپ کی مہربانی ہمارے لڑکے چھوڑ دو۔

ابرار الحق نے مزید کہا کہ بابر اعظم سے ایشیا کپ کے دوران توقعات زیادہ تھیں مگر وہ اُن پر پورا نہیں اتر سکے، اس بار ہی بس بابر اعظم کی پرفارمنس ٹھیک نہیں تھی،محمد رضوان بہت اعلیٰ کھیلے، ابرارالحق نے بولر نسیم شاہ کی بھی تعریف کی۔



کچھ دن قبل اداکارہ اروشی روٹیلا نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ ایک فین پیج سے ایڈیٹ شدہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی تھی۔

اس سے قبل نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا سے متعلق بیان دیا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اروشی روٹیلا کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔


سری لنکن ماڈل و اداکارہ یہالی تاشیہ بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی،



یہالی تاشیہ پاکستانی ڈرامے میں بھی کام کرچکی ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

سرکار درخستاں نال کم نئیں بنے گا . آئے کوئی نواں چوندا چوندا گانا ایس مسلے تے، پھٹیاں پن دیو ایناں بلاواں دیاں