The Next Covert Operation in Iran
https://pouyankjan.medium.com/possible-covert-operation-in-iran-6111fa2768a5اس بات میں کوئی شک نہیں مشرق وسطیٰ میں بچھائی اسرائیل کی بساط کا اختتام آ گیا ہے . کھیل کے آخری مرحلے میں ایران کا سر کچل کر اسرائیل خطے کا بے تاج بادشاہ بن جاۓ گا . ایران پر حملے کے لیے اسرائیل کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہو گی بلکہ دونو امریکا کی آشیر باد سے ایران پر حملہ کریں گے . حملہ کے بعد ایران سے ممکنہ ویپن آف ماس ڈسٹرکشن برآمد کیا جاۓ گا . اس کا الزام پاکستان پر لگایا جاۓ گا . دنیا کو یہ بتایا جاۓ گا کہ پاکستان اور ایران مل کر یورپ اور امریکا کی تباہی کا پلان تیار کر رہے تھے . اس طرح اسرائیل ایک تیر سے دو شکار کرے گا . جہاں ایران کا نام و نشان مٹ چکا ہو گا وہیں پاکستان بھی سخت قسم کی عالمی پابندیوں کا شکار بن چکا ہو گا
شام اور عراق میں اسرائیل کا کھیل کھیلنے والا یہودی ٹونی بلنکن اب امریکا کا نیا وزیر خارجہ بن چکا ہے . ٹونی بلنکن بذات خود ایک یہودی ہے اور اس کی نامزدگی پر اسرائیل میں خوشی کی لہر ہے . عراق اور شام میں ہونے والے دا عیش کے کھیل میں سب سے اہم کردار ٹونی بلنکن کا تھا . اب اسرائیل کو اپنا ادھورا کھیل مکمل کرنے کا پورا موقع مل چکا ہے
پاکستان کی سالمیت کو سب سے زیادہ خطرہ اب عمران نیازی سے بن چکا ہے . عمران نیازی کے آس پاس موجود ایرانی لابی اب اس ملک کے لیے سکیورٹی رسک بن چکی ہے . کوئی نہیں جانتا ایران پر ممکنہ حملے کی صورت پاکستان کا ری ایکشن کیا ہو گا . اگر پاکستان کو پھنسانے کی کوشش کی گئی اور ایرانی لابی کی وجہ سے اس پر پابندیاں عائد ہو گئیں تو عمران نیازی کا رد عمل کیا ہو گا . عمران نیازی کو ایسی صورتحال میں نیوٹرل رہنا ہو گا تا کہ پاکستان پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے . لیکن ایسا نہیں محسوس ہوتا کہ عمران نیازی ایرانی لابی کے اثر سے باہر نکل سکے گا . معاشی تباہی کے عروج پر نیا عالمی بحران پاکستانی قوم کے لیے انتہائی تباہ کن ہو گا . ایسی صورتحال میں عمران نیازی کی قیادت مزید تباہی لاۓ گی . اس لیے ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ عمران نیازی کو اقتدار سے ہٹا کر تجربہ کار اور دور اندیش آصف علی زرداری کو ملک کا حکمران بنا دیا جاۓ . بحران کی صورت میں زرداری سے بہتر کوئی اور نہیں ہو سکتا جس کے تعلقات امریکی صدر بائیڈن سے بہترین ہیں