پنجاب پولیس نے پاک فوج کے جعلی میجر کو گرفتار کرلیا

11armojaaalimajor.png

عارف والا میں پنجاب پولیس نے پاک فوج کے حاضر سروس میجر ہونے کے دعویدار ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے قبضے سے جعلی کارڈ اور یونیفارم میں لی گئی تصویر بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے شہر عارف والا میں معمول کی چیکنگ کےدوران اس وقت پیش آیا جب پولیس نے ایک شخص کو روک کر چیکنگ کی کوشش کی تو مذکورہ شخص نے یہ کہہ کر چیکنگ سے انکار کردیا کہ وہ فوج کا حاضر سروس میجر ہے۔

پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے ملزم سے اپنی شناخت کروانے کیلئے کہا تو اس شخص نے اپنا نام محمد محسن بتایا اور میجر پنجاب رجمنٹ کا ایک سروس کارڈ بھی دکھایا۔

پولیس نے تسلی نا ہونے پر ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی تو انکشاف ہوا کہ ملزم عارف والا کا رہائشی ہے اور اس کا نام محمد آصف ولد محمد عالم موچی ہے، اور اس کا فوج سےدور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے پاک فوج کے کیپٹن کی یونیفارم میں ملبوس ایک تصویر برآمد کرتے ہوئے سب انسپکٹر اویس صفدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی میجر کا روپ دھار کر کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتا تھا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Retired —- MUNIRAY Dalay aur Retired Nadeem Anjuman Khusray ka ID card bhi check karo —— AUR in par bhi Muqadama THOKO 😜😂😂