اسلام آباد:شہباز گل کی ضمانت کی درخواست سماعت کیلیے منظور

shehbaz-gill-ihc-bail-art.jpg


بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ضمانت کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے ضمانت کیلیے دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا، سترہ اگست کو پمز کے سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا، اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف اسٹاف افسر ہے۔

تین روز قبل شہباز گل کے خلاف بغاوت کیس میں درخواست ضمانت خارج کر دی گئی تھی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا تھا۔

گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے شہباز گل کی طبیعت سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا تھا،اعجاز اصغر نے عمران خان کے دست راست شہباز گل کی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل مکمل ٹھیک ہیں، انہیں جیل سے کہیں منتقل نہیں کیا گیا، شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی تھی، شہبازگل کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف تھی، شہبازگل کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف بتائی جا رہی ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
This will be interesting to see how CJ.Athar handle this case.Almost all judges didn't deal this case as per merit. They are under pressure from unknown numbers... This is very easy case to observes the Gov institutions miss using the powers and hidden peoples agendas.. Mujhay khali S Gill ki bail nahi.is case ki proceedings se gharaz ha..Jis trah Mulk ko chand logo ke hatho Banana Republic banay jaa raha ha..Hamari Judiciary kis trah ye tamasha dekhti rehay gi??