اسلام میں موسیقی مکمل حرام نہیں، گلوگار کو حمزہ علی عباسی کا پیغام

singer-ali-hamza-ali-abbasi-islam.jpg

بھائی اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے ایمان، اخلاق اور عمل میں استقامت عطا فرمائے! اسلام میں موسیقی مکمل حرام نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار عبداللہ قریشی نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے آن لائن پلیٹ فارم انسٹاگرام سے چند روز پہلے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام میں گلوکاری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر عبداللہ قریشی کے اس اقدام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں موسیقی مکمل حرام نہیں! جس پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے! کچھ حلقے عبداللہ قریشی کے اقدام پر شدید تنقید جبکہ کچھ لوگ ان کے اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1578078978077704192
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عبداللہ قریشی کے گلوکاری چھوڑنے پر اپنے ردعمل میں حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں معروف فلسفی، ماہر تعلیم اور مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی کے یوٹیوب چینل کی ویڈیوز کا لنک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ: بھائی اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے ایمان، اخلاق اور عمل میں استقامت عطا فرمائے!

ایک پروگرام ان کے اپنے یوٹیوب چینل کا ہے جس کا عنوان "کنورژنگ اسلام ود حمزہ علی عباسی" تھا!

دوسرے یوٹیوب ویڈیو پروگرام میں مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی موسیقی اور اسلام میں حلال وحرام کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں! انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں حال ہی میں مجھ پر منکشف ہوا ہے کہ اسلام میں موسیقی مکمل طور پر حرام نہیں ہے۔اگر آپ کے پاس وقت ہو تو براہ کرم یہ پروگرام ضرور دیکھیں!

دوسری طرف معروف گلوکاری نتاشا بیگ کا مذہبی وجوہات کی بنا پر عبداللہ قریشی کے گلوکاری کو چھوڑنے کے اعلان پر اعتراض کرتے ہوئے کہنا تھا کہ: میں ایسے اداکاروں یا موسیقاروں کی حمایت نہیں کرتی جو بیداری کے نام پر اپنے کیریئر کو چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ اس سے گلوکاری سے منسلک غلط بیانیہ ثابت ہوتا ہے! لہٰذا آپ کی بیداری آپ کو مبارک، آگے بڑھیں لیکن ہمیں برا ثابت نہ کریں!
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
دنیا دوسرے سیاروں پر پہنچ گئی ہے اور الحمدللّٰہ مسلمان ابھی تک یہ حرام ہے یہ حلال ہے میں پھنسے ہوئے ہیں
قیامت کی نشانیاں ہیں کہ منبروں پر نو عمر لڑکے بیٹھ گئے ہیں

Who the fuk anyone can declare whether something is halal or haram?

Jiss cheez ka pata na hoo udher tang nahee araiaa kartee
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

دنیا دوسرے سیاروں پر پہنچ گئی ہے اور الحمدللّٰہ مسلمان ابھی تک یہ حرام ہے یہ حلال ہے میں پھنسے ہوئے ہیں

چاند پر چاہے پہنچ گئی ہے لیکن اکثریت ذہنی دباؤ ٹینشن اور دیگر دماغی بیماریوں میں مبتلا ہے

موسیقی جیسے حرام زرائے اتنے عام نہ ہوتے تو صورت حال مختلف ہوتی

اب سمجھ میں آئی کہ موسیقی کے حلال حرام کا معلوم ہونا کیوں ضروری ہے
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

Who the fuk anyone can declare whether something is halal or haram?

اب یہ نہ کہنا کہ قرآن میں صرف خنزیر کے حرام ہونے کا ذکر ہے اس لئے فلاں فلاں شے حلال ہے

پبلک فورم ہے لوگوں کا جی متلا جائے گا
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
چاند پر چاہے پہنچ گئی ہے لیکن اکثریت ذہنی دباؤ ٹینشن اور دیگر دماغی بیماریوں میں مبتلا ہے
تو کیا مسلمان ان بیماریوں میں مبتلا نہیں ہیں؟
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)

اب یہ نہ کہنا کہ قرآن میں صرف خنزیر کے حرام ہونے کا ذکر ہے اس لئے فلاں فلاں شے حلال ہے

پبلک فورم ہے لوگوں کا جی متلا جائے گا
It is exclusively Allah who can declare anything Haram or Halal, not any human.
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

تو کیا مسلمان ان بیماریوں میں مبتلا نہیں ہیں؟

جو مسلمان موسیقی نہیں سنتے ان کو کوئی بیماری لاحق نہیں ہوتی؟
سبحان الله

کسی کو بولا جائے کہ نشہ چھوڑ دو ورنہ صحت تباہ ہو جائے گی تو وہ آگے سے بولے کہ جو نشہ نہیں کرتے کیا ان کو کوئی بیماری نہیں ہوتی ؟
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

It is exclusively Allah who can declare anything Haram or Halal, not any human.

کتنے غریب لوگ ہو تم نام نہاد قرانسٹ . . . .. یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ تمہارے ہاں سانپ ، چوہے ، کاکروچ وغیرہ حرام ہیں

?
?
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)

کتنے غریب لوگ ہو تم نام نہاد قرانسٹ . . . .. یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ تمہارے ہاں سانپ ، چوہے ، کاکروچ وغیرہ حرام ہیں

?
?
O bhai Quran paraha hota tu yeah baykaar kay aytaraaz nahi kartay
Dunya may hazaroon qisam kay jaanwar aur parindaay hain kiya Allah sub kay naam lay kar bata ta kay kiya halal hay aur kiya haram hay?
Even Prophet Mohammad did not have the authority to make anything lawful or unlawful.

Verse 1 from surah At-Tahreem
O Prophet! Why holdest thou to be forbidden that which Allah has made lawful to thee? Thou seekest to please thy consorts. But Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

سبحان الله

کسی کو بولا جائے کہ نشہ چھوڑ دو ورنہ صحت تباہ ہو جائے گی تو وہ آگے سے بولے کہ جو نشہ نہیں کرتے کیا ان کو کوئی بیماری نہیں ہوتی ؟
پہلے یہ ثابت تو کر کہ موسیقی نشہ ہے۔ اسلام میں نشہ والی ہر چیز حرام ہے کیونکہ اس سے غفلت پیدا ہوتی ہے جو اللہ تعالی کو پسند نہیں۔ نشئی کو روز نشے کی طلب ہوتی ہے جبکہ موسیقی کیساتھ ایسا کچھ نہیں۔ میں کئی کئی ہفتے کوئی موسیقی نہیں سنتا اور پھر جب فارغ ہوں تو سن لیتا ہوں۔ وہ چیز جس سے مجھے نشہ نہیں ہو رہا جس سے میں غفلت کا شکار نہیں ہو رہا جس سے میری صحت پر برا اثر نہیں پڑ رہا۔ اسے تم اسلام کا نام استعمال کر کے حرام کیسے کہہ سکتے ہو؟ ہاں جن لوگوں کو موسیقی
کا نشہ ہے ان کیلئے وہ یقیناً حرام ہے۔ جو کبھی کبھار سن لیتے ہیں ان کو کوئی مسئلہ نہیں
 
تم موسیقی سننتے سننتے چاند پر پہنچو ، تمھیں حلال حرام سے کیا لینا

ایک صفحے پر بھی اپنی بات پر قائم نہیں رہ سکے