اقتدار جانے کا نہیں اپنوں کے دھوکے کا دکھ ہے : عمران خان

imran-khan-party-lead.jpg


سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واضح کردیا کہ انہیں اقتدار کے جانے کا دکھ نہیں ہے، اصل دکھ انہیں اپنے ساتھیوں کی جانب سے دیئے گئے دھوکے کا ہے، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اقتدار جانے کا دکھ نہیں اپنے ہی افراد کے دھوکہ دینے سے دکھ ہوا، پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ایوان میں آ کر بیٹھیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اسمبلی سے استعفے دے دیے، اب پارلیمنٹ نہیں جائیں گے،اتحادی حکومت میں بلیک میل ہوتے رہے لہٰذا آئندہ اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت نہیں بنائیں گے،بیساکھیوں کے سہارے حکومت ملی، کھل کر کام کرنے کا موقع نہیں ملا،تحریک انصاف اب عوامی سطح پر نئے انتخاب کا دباؤ ڈالے گی، تحریک انصاف کی مقبولیت سے تمام جماعتیں خوفزدہ ہیں، دوبارہ پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت لے کر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ اب پارٹی سے وفاداروں کو ہی ٹکٹ دے کر کامیاب بنائیں گے، دوبارہ اقتدار میں آ کر ہارس ٹریڈنگ کا ہمیشہ کیلئے راستہ بند کروں گا، اقتدار جانے کا دکھ نہیں اپنے ہی افراد کے دھوکہ دینے سے دکھ ہوا، پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ایوان میں آ کر بیٹھیں گے۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور عوامی رابطہ مہم اور جلسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ٹویٹ میں عمران خان نے لکھا کہ عوام کو فیصلے کا موقع دیا جائے وہ کسے وزیر اعظم منتخب کرتے ہیں،پاکستان غیرملکی طاقتوں کی کٹھ پتلی نہیں،بدھ کو پشاور میں اجتماعِ عام سےخطاب کروں گا،حکومت کو ہٹائے جانے کے بعد یہ پہلا جلسہ ہوگا۔

عمران خان نے اقتدار سے جانے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دیا،قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا گیا،متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کے امیدوار تھے۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ لینا ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے، اس لیے ہم اس گناہ میں شریک نہیں ہونا چاہتے، اس لیے میں وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

 

eccentric

MPA (400+ posts)
khansahab apkai lya bh lesson ha, apni ego ko trimm krna sekhya ar jo nara apka merit k ha uss pr kaim rhy, app logoin k intekhab main kaafi kamzoor sabit howay hn. Agli dfa sbki sunn kr merit pr log lagya ga, bs itni request ha. Bakki humein future apky sath hi nazr aata ha, baki bikao maal ha.
 

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
Frankly speaking he didn't listen to Justice Wajihuddin....he was clear man and was opposing JKT people during Intra party election......he should bring him back
 

aqibarain

Minister (2k+ posts)
Khan sb kis ny kaha tha in kamino ko party ticket dain ? Mujhay party ticket diya hota to aj yeh din na dekhna parta ?
because of our political system. you need winnable in elections...
but i guess now his name is enough....
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
because of our political system. you need winnable in elections...
but i guess now his name is enough....
No in our political system just one thing is required on election day aour wo hai badmashi system ko yarghmal bana kar vote cast karwao phir RO ko sath milao phir opponent k vote mustarid karwao phir poray poray box he gaiyab karw do aour phir apni marzi ka result announce karwao wo b sirf ek phone call par ??
 

MMR

Politcal Worker (100+ posts)
Khan sahib don't call them apnay, apnay were on the streets day before yesterday. They are real apnay and they will never betray you. May Allah bless you with more and more strength