الیکشن کمیشن نےانتخابات کی تاریخ نہیں دی صرف مہینے کااعلان کیا:غریدہ فاروقی

gharida-farooqi-pakistan-one.jpg


سینئر صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ نہیں دی صرف مہینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی نے ہم نیوز کے پروگرام"پاور پالیٹکس ود عادل عباسی" میں خصوصی طور پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صرف مہینے کا اعلان کیا ہے، انتخابات کی تاریخ ابھی بھی نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بھی جس تاریخ کو واپسی کا اعلان کیا ہے وہ بھی حتمی نہیں ہے، میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ جس تاریخ کا اعلان کیا گیا نواز شریف اس تاریخ کو واپس نہیں آئیں گے، میں آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں کہ میاں صاحب اس تاریخ کو واپس نہیں آئیں گے۔


غریدہ فاروقی نے کہا کہ جیسے نواز شریف کی واپسی کی تاریخ حتمی نہیں ہے ویسے ہی الیکشن کمیشن کے انتخابات کے اعلان کو بھی حتمی تصور نہیں کیا جاسکتا، پاکستان تحریک انصاف نے ویسے ہی اس تاریخ کو مسترد کردیا ہے اور 90روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

یادرہے کہ الیکشن کمیشن نے آج انتخابات کے انعقادکے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروادیں گے۔