الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان تاحیات نااہل ہو سکتے ہیں؟

imran-khan-ecp-csm.jpg


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا کہ تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ لی ہے۔

فیصلہ جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا کہ کیا عمران خان فیصلے کی روشنی میں تاحیات نااہل ہو سکتے ہیں؟

مذکورہ معاملے پر سپریم کورٹ کی بیٹ سے منسلک سینئر صحافی حسنات ملک نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے اپنے ایک حالیہ فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نااہلی تاحیات نہیں ہو سکتی۔

https://twitter.com/x/status/1554350499083784193
انہوں نے اس فیصلے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ غلط بیانی یا کسی بات کو عیاں نہ کرنا اس زمرے میں نہیں آتا۔

https://twitter.com/x/status/1554352742646403072
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اس حوالے سے جو بیان حلفی جمع کرایا تھا وہ غلط ثابت ہوا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

jigrot

Minister (2k+ posts)
جھوٹوں کو جیل میں ہونا چاھیے ، لیکن جو لوگ پچھواڑے سے دستخط کرتے ہیں ، انہیں وزیر اعظم ھونا چاھیے ۔
وہ تو ہیں وزیراعظم روک سکو تو روک لو پاکستان ہے سب چلتا ہے
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
وہ تو ہیں وزیراعظم روک سکو تو روک لو پاکستان ہے سب چلتا ہے


تم تو بہتر سے بہتر کی تلاش میں ہو ۔ اب تو تصدیق شدہ بہتر ہوچکا ہے ۔


 

jigrot

Minister (2k+ posts)
تم تو بہتر سے بہتر کی تلاش میں ہو ۔ اب تو تصدیق شدہ بہتر ہوچکا ہے ۔


میرے بھیجے ہوئے پیسے بھی ممنوعہ فنڈنگ میں شمار کئے جاتے ہیں اب اس کا کیا کریں