امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا خدشہ، چینی کمپنی سے الگ کرنے کیلئے بل منظور

tik111h.jpg

امریکا میں ٹک ٹاک یوزرز کے لئے بری خبر سامنے آگئی,امریکی ایوان نمائندگان نے چینی ٹیک کمپنی بائٹ ڈینس کو ٹک ٹاک الگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بل منظور کرلیا,خبردار کیا گیا کہ دوسری صورت میں سوشل ویڈیو ایپ پر امریکا میں پابندی ہوگی۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان میں مذکورہ بل 65 کے مقابلے میں 352 ارکان کی بھاری اکثریت سے منظور ہوا,بل کو امریکی شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے فارن ایڈورسری کنٹرولڈ اپیلیکیشن ایکٹ کا نام دیا گیا ہے اور اس بل کو ایوان کے رکن مائیک گیلگھیر، آر ویس اور راجا کرشنامورتھی نے 5 مارچ کو چینی کمیونسٹ پارٹی پر ایوان کی سلیکٹ کمیٹی میں پیش کیا تھا اور دو روز بعد توانائی اور تجارت کمیٹی نے متفقہ طور پر بل منظور کرلیا تھا۔

ایوان نمائندگان سے منظور ہونے والے بل میں ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرے سے تعبیر کیا گیا ہے کیونکہ اس کا کنٹرول مخالف بیرونی ملک کے پاس ہے,مذکورہ بل اب امریکی سینیٹ میں پیش ہوگا جہاں سینیٹرز اس قانون سازی کے حوالے سے تقسیم ہیں، اس کے علاوہ وفاقی سطح پر اور ریاستی سربراہی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی کوششیں روک دی جاچکی ہیں۔

ٹک ٹاک کے ترجمان نے بل کی منظوری کے بعد ردعمل میں کہا کہ یہ عمل خفیہ ہے اور بل کو صرف پابندی کی وجہ سے روک دیا گیا تھا، ہمیں امید ہے کہ سینیٹ حقائق کا جائزہ لے گی، اس کے نتائج پرکھے گی اور معیشت پر اثرات بھی دیکھے گی کیونکہ ہماری خدمات سے استفادہ کرنے والے ایک کروڑ 70 لاکھ امریکیوں کے علاوہ 70 لاکھ چھوٹے کاروبار بھی منسلک ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے انتخابی مہم کے لیے رواں برس فروری میں ٹک ٹاک میں اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا اور وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر بل منظور ہوگیا تو وہ اس پر دستخط کرلیں گے,وائٹ ہاؤس کی سیکریٹری کیرین جین پیری تسلیم کرچکی ہیں کہ وائٹ ہاؤس اس قانون سازی پر ٹیکنیکل تعاون فراہم کر رہا ہے اور 6 مارچ کو پریس بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ کہ قانونی معاملہ ہے اور اس وقت کانگریس کے پاس جاسکتا ہے پھر وہاں سے دستخط کے لیے صدر کے پاس آئے گا۔


ٹک ٹاک نے کچھ عرصے قبل میوزک اسٹریمنگ سروسز کے مقابلے پر ٹک ٹاک میوزک ایپ متعارف کرائی تھی,اب یہ سوشل میڈیا کمپنی انسٹا گرام کو ٹکر دینے کے لیے ٹک ٹاک فوٹوز کے نام سے ایپ متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

یہ بات ایک رپورٹ میں سامنے آئی,رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک کے اے پی کے کوڈ میں ایک نئی ایپ ٹک ٹاک فوٹوز کا حوالہ اور آئیکون ملے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایپ جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے,ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا, ٹک ٹاک ایپ میں فوٹو موڈ پہلے سے موجود ہے جسے تصاویر کے سلائیڈ شوز لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مگر اب لگتا ہے کہ یہ کمپنی انسٹا گرام کو اسی کے میدان میں پیچھے چھوڑنا چاہتی ہے۔

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ کر 2023 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا,اس سے قبل ٹک ٹاک کی جانب سے یوٹیوب کے مقابلے کے لیے 30 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کی تھی۔

اسی طرح جولائی 2023 میں ایکس جیسی ٹیکسٹ پوسٹس کا فیچر بھی ٹک ٹاک کا حصہ بنایا گیا تھا۔
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
خود پوری دنیا پہ نظر رکھے ہوئے ہے اور سارا کنٹرول رکھا ہوا ہے اور باتیں ٹک ٹاک پر پابندی کی، وہاں کی عوام بھی چھوتیا لگتی ہے ان کو
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Bad bad decision for democracy. Bad for economy .

China has far more weapons up its sleeves. So US needs to tread carefully. Imagine if Iphone production and sales are hit in china.