انتخابات کے لیے 10 لاکھ افراد پر مشتمل پولنگ سٹاف درکار: الیکشن کمیشن

ecp-vote-aala.jpg


پولنگ ڈے ، متعلقہ اداروں سے ملازمین وافسران کی فہرستیں طلب

عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 10 لاکھ افراد پر مشتمل پولنگ سٹاف درکار ہو گا: الیکشن کمیشن

آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم ترین اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ودیگر افسران شریک ہوئے۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان وسندھ کے صوبائی الیکشن کمشنرز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے آئندہ عام انتخابات میں پولنگ ڈے والے دن ڈیوٹیاں ادا کرنے کے لیے صوبائی ووفاقی حکومتوں کے علاقہ متعلقہ اداروں سے ملازمین اور افسران کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ عملہ کی فراہمی کے لیے گورنر سٹیٹ بینک، اکائونٹنٹ جنرل، سیکرٹری توانائی اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلے ارسال کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام متعلقہ اداروں کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لیے جلد سے جلد پولنگ عملے کے فرائض کی انجام دہی کے لیے اپنے ملازمین وافسران کی فہرستیں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 10 لاکھ افراد پر مشتمل پولنگ سٹاف درکار ہو گا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے چاروں صوبوں کے متعلقہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ، نیشنل بینک، متعلقہ بینکوں اور وزارت توانائی کے ملازمین وافسران کی فہرستیں بھی طلب کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز ادارے اپنے ملازمین وافسران کی فہرستیں جلد سے جلد مہیا کریں۔ آئین کے مطابق تمام صوبائی ووفاقی حکومتی اور متعلقہ ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کے پابند ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1727645729332895881
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Aur amla arrange nehain ho sakta, ise lyea election post pone kyea jain. Bashukria Muneera mistry.
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
"Wardaat"
Abhi say ye baat bata deta hoon ki election walay dinn polling Stations ki "nigrani" k liay fauj aa,ay gi.
Phir us k baad keya hoga, ye batana zaroori nahi.
Aap sab hi aqalmand hain.