انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مدعو کرلیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کیلئے مدعو کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن233 کے تحت انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس کل الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں شرکت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیدی گئی ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی کاپی بھی تمام پارٹی سربراہان کو ارسال کردی ہے ، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں کل دو بجے منعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے، اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید، اسپیشل سیکرٹری، تمام صوبائی اراکین سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق پرمشاورت کی جائے گی اور تمام جماعتوں سے مجوزہ ضابطہ اخلاق پر تجاوز حاصل کی جائیں گی۔