اوڈی،پورشے،لمبورگینی سمیت مہنگی ترین گاڑیاں لےجانے والا بحری جہاز ڈوب گیا

car-ship-sink.jpg


دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں کو امریکا لے جانے والا بحری جہاز پرتگال کے قریب بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پورشے، لمبورگینی اور اوڈی جیسی بیش قیمت گاڑیوں کو امریکہ پہنچانے والا بحری جہاز میں پرتگال کے ایزورس جزائر کے قریب آگ بھڑک اٹھی، شدید آتشزدگی کے باعث جہاز گاڑیوں سمیت سمندر برد ہوگیا۔

پرتگال کی نیوی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاز میں 13 روز قبل آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر قابو پانے اور جہاز کو کھینچنے کی کوشش کی جارہی تھی، تاہم پرتگلا کی سمندری حدود سے باہر یہ جہاز ڈوب گیا ۔


پرتگالی حکام کے مطابق جہاز میں آگ لگنے کےبعد اس میں سوار 22 رکنی عملے کو بحفاظت باہر نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1498695024472915969
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں اوڈی، پورشے، لمبورگینی جیسی مہنگی گاڑیوں کو لے جایا جارہا تھا تاہم گاڑیوں کی تعداد کے حوالے سے ابھی تک مستند معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں، دوسری جانب اس جہاز سے متعلق یہ معلومات بھی سامنےآ ئی ہیں کہ اس میں تقریبا 4ہزار کے قریب گاڑیوں کو ٹرانسپورٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔

گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی اپنی تیار کردہ گاڑیوں کے نقصان اور تباہ ہونے والی کاروں کی تعداد کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
انشورنس کمپنی تو بینک کرپٹ ہوجائے گی اگر انڈر انشورنس نہ ہوئے تو ورنہ