اوکاڑہ: اسکول پرنسپل طالبہ کو بلیک میل کرکے کئی ماہ زیادتی کانشانہ بناتارہا

sta-school.jpg


ضلع اوکاڑہ کے علاقے 7ون ایل میں واقع نجی اسکول کے پرنسپل ناصر نے مئی 2021 میں اپنے ہی اسکول کی طالبہ کو نشہ آور چیز کھلا کر اسکول کے اندر ہی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور برہنہ کر کے اس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔

ملزم ناصر متاثرہ لڑکی کو ان تصاویر اور ویڈیوز کی بنا پر8 ماہ تک بلیک میل کرتا رہا اور اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، لڑکی نے تنگ آ کر اپنی والدہ کو بتایا تو اس نے پولیس میں درخواست دی۔

درخواست کے مطابق ملزم طالبہ کو بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم متاثرہ طالبہ سے کہتا کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا یہی نہیں ملزم انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے جب اپنی والدہ کو اس ماجرے سے آگاہ کیا تو پرنسپل ناصر نے یہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں اور خود فرار ہو گیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ پولیس فیصل گلزار نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رینالہ خورد کی سربراہی میں ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس کی سربراہی ایس پی انوسٹی گیشن معاذ ظفر کریں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
اس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔
Why people do so ?
Not fair
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Jab tk judges haram ke hadi khatay rahin gay yeh he sab kuch huta rehay ga.
Mulzam ko zamant mil jay ge oor pher 10 - 20 Sal case chalta rahay ga.
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
میرا سر ان خبروں کو سن سن کے ایسا گھوما ہوا ہے کہ دعا کرو کوی ایسا بندہ میرے سامنے نہ آجاے میں اس کی بوٹیاں کر دوں گا ایسے ایسے پ چ اولادیں پیدا کی ہوی ہیں لوگوں نے کیا بتاوں اور اوپر سے ساری قوم چیخ رہی ہے ایک ججز کو جاگ نہیں آرہی پتا نہیں برفانی ریچھ کی طرح کتنا لمبا سوتے رہیں گے یہ لوگ، ریچھ بھی گرمیوں میں بیدار ہوجاتا ہے مگر ان کی نیند نہیں کھل رہی کسی ایک دو کو پھانسی تو دو تھوڑا سکون ملے؟؟؟
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کھادو لنگا گینگ ہو یا منیب کاکروچ گروپ یا مفتی تقی عثمانی مال خور گروپ مسجد ناجائز جگہ پر بھی بنی ہو تو اس کے آگے دیوار بن کر کھڑے ہوجاتے ہیں کہ نہیں گرانے دیں گے مگر ایسے کسی بھی اشوز پر ان حرام خوروں کے بیانات دیکھنے کو آنکھیں ترس گئی ہیں