آئین کے تحت ڈی نوٹیفائی کیا،عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں:گورنر پنجاب

baleegh-ul-rehman-pervaiz-elahi-imrna-khan-pptr.jpg


گورنر پنجاب کا بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو اپنے آئینی اختیار کے تحت ہی اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی اور پھر اس پر عملدرآمد نہ ہونے پر ڈی نوٹیفائی کیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں یوم قائد اور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک آگے بڑھےگا، وفاقی حکومت میں آئینی طریقے سے تبدیلی آئی کیونکہ مسلم لیگ ن قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں، آئینی اختیار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیا، اب ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کریں گے۔


انہوں نے کہا پی ڈی ایم نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے بچانے کے لیے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔

بانی پاکستان کے دن سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی، ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت کی وجہ سے ایک آزاد مملکت کا حصول ممکن ہوا، قائد اعظم کے رہنما اصول ایمان،اتحاد تنظیم ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک کو موٹر ویز ، ہسپتال، تعلیمی ادارے اور ناقابل تسخیر دفاع دیا، سی پیک جیسے منصوبے کو ملک میں فروغ دیا، ملک کو طویل گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی۔
 

sok

Senator (1k+ posts)
اگر ہسپتال دیا تو کتا وہاں علاج کیوں نہیں کراتا؟۔ آج تک کسی شریف نے پاکستان میں کوی ہسپتال اٹینڈ کیا؟؟
 

Masud Rajaa

Siasat member
It is crucial for people to become aware of the situation before it is too late. A rogue military group has taken control of the country and is working for external powers to divide the nation and disarm its nuclear weapons. It is important for people to wake up and take action before it is too late
 
  • Like
Reactions: sok