آئی ایم ایف کی شرط پوری,گیس کی قیمتوں میں 137 فیصد اضافے کی تیاری

1701860971672.png


آئی ایم ایف کی شرط پوری,گیس کی قیمتوں میں 137 فیصد اضافے کی تیاری، بجلی بھی مزید مہنگی

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی ایک اور شرط پوری کردی گئی، بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کردی گئی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

سوئی ناردرن نے اوگرا میں گیس 1715روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کردی .
دوسری جانب نیپرانے بھی بجلی 3روپے 5پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.

بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، اضافہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائیگا،لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

سوئی ناردرن نے اوگرا میں گیس مزید 137.62فیصد مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔سوئی ناردرن نے گیس 1715روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت 11دسمبر کو ہوگی۔

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی 2023سے مانگا گیا ہے، درخواست 2023-24کی آمدنی ضروریات میں کمی کو پورا کرنے کیلئے دائر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24ء کیلئے 181ارب 51کروڑ 60لاکھ روپے کمی کا تخمینہ ہے، گیس کی قیمت2961روپے 98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے، گیس کی موجودہ قیمت 1246روپے 49پیسے فی
ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

ماہانہ 60 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا، ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال کرنے والے گیس صارفین کے لیے قیمت 300 سے بڑھا کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔

100 مکعب میٹر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا، 100 مکعب میٹر استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس کی قیمت 400 سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی۔

ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 600 سے بڑھا کر 1200، 200 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخوں میں 800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے گیس کی قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

300 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والوں کے لیے نرخوں میں 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، ماہانہ 300 مکعب میٹر استعمال کرنے والوں کے لیے گیس کی قیمت 1100 سے بڑھ کر 3000 روپے کر دی گئی۔

400 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخوں میں 15 سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، 400 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی، ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
It's ok. Mushkil faisla hai mulk bachana hai.
aur konsa govt ker rahi hai, wo tu IMF zabardasti zulm ker raha hai
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

یعنی سپاہ سالار کی معاشی کاوشوں میں آئی ایم ایف کی غلامی بھی شامل ہے؟ تو پھر پہلے اور اب میں کیا فرق ہے؟ یہ چورن حرام خور کسے بیچیں گے؟

Cracking Up Lol GIF by HULU