اپوزیشن کا وزیراعظم کے دورہ روس کے دوران عدم اعتماد لانے پر غور

7taipdmkhanrussia.jpg

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کےدوران ان کی ملک میں غیر موجودگی میں تحریک عدم اعتماد لانے پرغور شروع کردیا ہے۔

خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو وزیراعظم کی غیر موجودگی میں تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کےسربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے تاحال اس تجویز پر حامی نہیں بھری ہے۔


تاہم اس تجویز پر مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ہونے والی ملاقات کے دوران غور کیا جائے گا، ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کو موثر بنانے اور پیپلزپارٹی کی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے دوریوں کو دور کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کےایک رہنما کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد کیلئے وزیراعظم کے دورہ روس کا وقت تجویز کیا ہے تاہم پیپلزپارٹی کو عدم اعتماد کے نتیجے میں اسمبلیاں تحلیل ہونے کا بھی خدشہ ہے جو پیپلزپارٹی نہیں چاہتی۔

یادرہے کہ اس سے قبل لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان بھی ایک ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں پارٹیوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
 

master timi

MPA (400+ posts)
یہ ٹی وی چینلز کی روز نئی نئی بونگیاں مارتے رہتے ہیں۔ یہ ایسا تاثر دے رہے ہیں کہ وزیراعظم روس میں ہوگا اور پیچھے سے اپوزیشن اس کو ہٹا دی گی۔ ایسا ناممکن ہے۔ پہلے یہ تو چیک کر لو کہ اس دن اسمبلی کا اجلاس بھی ہونا ہے یا نہیں۔

ٹی وی چینلز اور صحافی صرف سنسنی پھیلا رہے ہیں۔
 

master timi

MPA (400+ posts)
اور پیپلز پارٹی کا دماغ خراب ہے کہ اسمبلیاں تڑوا کر نئے الیکشن کی طرف جائے۔ ان کی سندھ میں حکومت ہے وہ کیوں نئے الیکشن کا رسک لے گیں۔

کچھ بھی نہیں ہونا۔ یہ ویسے ہی ٹرک کی بتی ہے جو ن لیگ نے پہلے دکھائی تھی کہ نواز شریف دسمبر میں واپس آ رہا ہے
 

Hate_Nooras

Chief Minister (5k+ posts)
Why he will do that. What Azam Khan did to him is enough and a favor to Imran Khan that he is with him and has not break his commit yet otherwise, it is doable for him to leave the party alone, which hurt more than anyone can.
JT is a prick. He can do whatever wants. Kaptaan will win irrespective and all his haraamis will be disqualified.
BTW
A few weeks ago you were tell us that the opposition won't bring the motion because the longer the PTI carried the more their support will go down.
 

Doom1111

Minister (2k+ posts)
JT is a prick. He can do whatever wants. Kaptaan will win irrespective and all his haraamis will be disqualified.
BTW
A few weeks ago you were tell us that the opposition won't bring the motion because the longer the PTI carried the more their support will go down.
Did Azam made the party.

JKT made the government in Punjab and National Assembly.
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

پورا پاکستان جانتا ہے کہ ان چوروں اور ان کے امام کو جو مرچیں لگی ہوئی ہیں ، اگر ان کے پاس عددی برتری ہوتی تو یہ بھیڑیے ایک دن بھی انتظار نہ کرتے . سچ ہے کہ جو بھونکتے ہیں وہ کاٹتے نہیں​