ایف بی آر کا چیئرمین بول نیوز کا گھر بیچنے کا فیصلہ؟

fbr-shoaib-sheikh-pak.jpg


ٹیکس نادہندہ شعیب شیخ کے گھر کی فروخت کا عمل رکوانے کیلئے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں: ذرائع

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے مالک شعیب شیخ سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان کے گھر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایف بی آر کی طرف سے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شعیب شیخ کے بنگلہ نمبر 35 اے کی فروخت سے روکنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق شعیب شیخ کے ڈیفنس فیز 5 میں موجود بنگلا نمبر 35 اے کے حوالے سے سب رجسٹرار کلفٹن کو بھی حکم جاری کیا گیا ہے کہ یہ گھر فروخت نہیں ہو سکتا جبکہ ٹیکس نادہندہ شعیب شیخ کے گھر کی فروخت کا عمل رکوانے کیلئے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 14 کروڑ 60 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں جس میں جرمانے کی رقم شامل نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے تمام بینک اکائونٹس سے پیسے نکلوا لیے ہیں اس لیے یہ کارروائی کی جا رہی ہے، ان کے تمام بینک اکائونٹس کو ایف بی آر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرفایڈیشنل سیشن جج کو رشوت دینے کے مقدمہ میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کے سزا یافتہ شعیب شیخ کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں جعلی ڈگریوں کا کاروبار کرنے والی ایگزیکٹ کمپنی کا انکشاف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے 18 مئی 2015ء کو کیا تھا۔ سکینڈل سامنے آنے پر حکومت اور تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کمپنی مالک شعیب شیخ، وقاص عتیق سمیت متعدد افراد کو حراست میںلیا تھا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ایف بی آر کا بہنوئی میر شکیل الرحمٰن لگ بھگ ڈیڑھ ارب روپے کا نادہندہ ہے اسے تو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا . غریب آدمی پر ہی بس چلتا ہے ان بدمعاشوں کا